Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے 32 ویں شمالی زونل کونسل اجلاس میں جموں و کشمیر کے ترقیاتی وژن کو اجاگر کیا

by Indian Times
18/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

فرید آباد 17 نومبر /انفو/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہریانہ کے فرید آباد میں منعقد ہونے والے شمالی زونل کونسل ( این زیڈ سی ) کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ اور وزیر برائے کواپریشن مسٹر امت شاہ نے کی ۔ شمالی زون کونسل میں ہریانہ ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، راجستھان ، دہلی ، جموں و کشمیر ، لداخ اور چندی گڑھ ریاستیں اور یو ٹیز شامل ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے حکومت کے مشن یووا کے آغاز کو اجاگر کیا ، جو تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے ، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور جموں و کشمیر میں ایک مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے پر مرکوز ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مرکز کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے جاری مالی تعاون برقرار رکھا ہے ، جس میں ایس اے ایس سی آئی اسکیم کو جموں و کشمیر تک توسیع دینا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این زیڈ سی ریاستیں اور یو ٹیز کے درمیان تعاون کو بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر قومی ترقی کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور جمہوری اداروں پر پختہ یقین رکھتا ہے ۔ حالیہ دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ دہشت گردی سے پورے عزم و ہمت کے ساتھ لڑنا ہو گا ، مگر ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنانا ہو گا کہ بے گناہ لوگوں پر بلاوجہ شک نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ” جموں و کشمیر کے ہر رہائشی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئیے ۔ جموں و کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں اور وکست بھارت و وکست جموں و کشمیر کے خواہشمند ہیں ۔ وہ بھارت کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نگروٹہ اور بڈگام ضمنی انتخابات میں ووٹروں کی حالیہ پرجوش شرکت ہماری جمہوریت پر غیر متزلزل یقین کی گواہی ہے ۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی طور پر دھماکہ قسمتی

Next Post

حکومت فعال رابطے اور مسائل کے بروقت حل کیلئے پرعزم ۔ ستیش شرما

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حکومت فعال رابطے اور مسائل کے بروقت حل کیلئے پرعزم ۔ ستیش شرما

حکومت فعال رابطے اور مسائل کے بروقت حل کیلئے پرعزم ۔ ستیش شرما

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS