Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم

by Indian Times
19/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم
جموںانفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل ہیلتھ مشن میں تعینات ہر ملازم جو فرائض کی اَنجام دہی کے دوران لقمہ اَجل بن گئے تھے، کے بچوں کو 10لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ، صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمات کے عزم پر تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن کے مرحوم ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی اِمداد ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کی تلافی نہیں کرسکتی ۔ تاہم ، یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ان کے کنبے کے اَفراد عزت اور وَقار کی زندگی بسر کریں۔اُنہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت ، قربانی اور ہمدردی کا جذبہ جس کے ساتھ ہمارے ہیلتھ ورکروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس نے کووِڈ وبائی اَمراض اور ویکسی نیشن مہم کے دوران لوگوں کی خدمت کی ہے ، وہ واقعی متاثر کن ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر کے صحت شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ اعلیٰ معیار کی سَستی اور قابلِ رَسائی ہیلتھ کیئر سب کے لئے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت شعبہ میں پہلے سے موجود علاقائی عدم توازن کو دُور کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہے ۔ جموںوکشمیر کئی پیرامیٹروں پر قومی اوسط سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اِشارے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہماری کوششوں کی مثال دیتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” حکومت نے معیاری او رقابل رَسائی ہیلتھ کیئر کے حصول میں اَپنی صحت خدمات کو مو¿ثر، عوام پر مبنی اور مساوی بنانے کے لئے خصوصی خیال رکھا ہے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت بنیادی ڈھانچہ ، ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے وسیع نیٹ ورک ، ایم بی بی ایس کی نشستوں میں خاطر خواہ اِضافہ ، یونیورسل ہیلتھ کوریج ، ایمبولینس سروسز ، موبائل کلینکس کے علاوہ طبی سہولیات کی غیر مرکوزیت نے دُور دراز اور دُور اُفتادہ علاقوں میں صحت خدمات کی توسیع کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ” کوئی بھی علاج ، کہیں بھی ، کسی بھی وقت “ کے نظام کو عملانے کے لئے متعدد اصلاحات کی گئیں۔ڈاکٹر سے آن لائن اپائنٹمنٹ اور مریض کے میڈیکل ریکارڈ کو ڈیجیٹائزکرنا ’اِی ۔ سہج“ اقدام میں شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس اَقدام کے تحت 575 صحت سہولیات کا اَحاطہ کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیر اِنتظامیہ عام لوگوں کے علاج پر یومیہ 2کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور ہماری آبادی کا 97فیصد حصہ اِنشورنس کور ہے۔ گولڈن کارڈ 80 لاکھ شہریوں کو فراہم کئے گئے ہیں، ملک بھر میں 28,000 ہسپتالوں نے اُنہیں علاج کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ آج تمام اَضلاع میں ڈائیلاسز کی سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلع ہسپتالوں میں جیریاٹرک اور پیڈ یاٹرک وارڈ ز قائم کئے گئے ہیں۔صحت اور طبی تعلیم کے اِنتظامی سیکرٹری بھوپندر کمار نے بتایا کہ جے این ڈکے کنٹریبیوٹری کارپس فنڈز جموںوکشمیر حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر شروع کیا تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کو معذوری یا موت کی وجہ سے مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے۔این ایچ ایم کے ہلاک ہونے والے ملازمین کے کل 34 کنبوں میں ہر ایک کو 10لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کیا گیا۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر سنجیو گڈکر نے متعلقہ ملازمین کے اہل خانہ کی بہبود کے لئے محکمہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا ۔ اِس موقعہ پر راج بھون میں نیشنل ہیلتھ مشن کے سینئر اَفسران او رملازمین اور مرنے والے ملازمین کے اہل خانہ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموںکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو دلی مدعو کیا

Next Post

جموں و کشمیر ڈیری سیکٹر میں اگلے 5 برسوں میں 16 ہزارروزگار پیدا کرےگا /اتل ڈولو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر ڈیری سیکٹر میں اگلے 5 برسوں میں 16 ہزارروزگار پیدا کرےگا /اتل ڈولو

جموں و کشمیر ڈیری سیکٹر میں اگلے 5 برسوں میں 16 ہزارروزگار پیدا کرےگا /اتل ڈولو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS