Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی کپواڑہ نے کرناہ کا کیا دورہ

by Indian Times
19/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی کپواڑہ نے کرناہ کا کیا دورہ
کپواڑہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے نے ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس کے ہمراہ مختلف عوامی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے برف سے منسلک کرناہ سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر ، او پی ڈی ، آئی پی ڈی ، ایکسرے ، پیڈیاٹرک وغیرہ کا معائینہ کیا اورڈاکٹروں کی حاضری چیک کی۔ اُنہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کی مناسب علاج کے لئے مزید جوش و جذبے سے کام کریں ۔اُنہوں نے ہسپتال میں سپلائی پوزیشن اور اَدویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں سے اِستفساری گفتگو کی اور ہیلتھ کیئر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ مریضوں نے سہولیات پر اَطمینان کا اِظہار کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر ، تحصیل دار اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریسونگ سٹیشن ٹنگدار کا بھی معائینہ کیا او رفیڈروں اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سب ڈویژن سطح کے اَفسران اور عوامی نمائندوں ، سرپنچوں ، پنچوں کی ڈاک بنگلو ٹنگڈار میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس ، ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر ، تحصیل دار ، بی ڈی او ، ایگزن سپیشل سب ڈویژن اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کرناہ کے ان کے دورے کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی کو چیک کرنا اور سرمائی مہینوں میں علاقے کے لوگوں کے مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ کرناہ سب ڈویژن ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔چیئرپرسن بی ڈی سی ٹنگڈار عبدالرحیم میر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام ترقیاتی کاموں اور فلاحی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس ڈی ایم ، اَفسران اور نمائندوں سے تازہ ترین صورتحال اور فیڈ بیک حاصل کیا۔ اُنہوں نے بڑھاپے کے پنشن معاملات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد سے کہا ہ وہ معاملا ت کی کارروائی کو تیز کریں اور معمر اَفراد کو مناسب طریقے سے سہولیت فراہم کریں۔اُنہوں نے غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاءکے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اَپنے روزمرہ کے ترقیاتی مسائل گوش گزار کئے ۔اُنہوں نے انہیں بغور سنا اور مختلف مسائل کو موقعہ پر ہی حل کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر ڈیری سیکٹر میں اگلے 5 برسوں میں 16 ہزارروزگار پیدا کرےگا /اتل ڈولو

Next Post

ڈی آئی پی آر کے کلچر ل یونٹ کشمیر کا حب الوطنی پر مبنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے“ کا انعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی آئی پی آر کے کلچر ل یونٹ کشمیر کا حب الوطنی پر مبنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے“ کا انعقاد

ڈی آئی پی آر کے کلچر ل یونٹ کشمیر کا حب الوطنی پر مبنی گائیکی مقابلہ ” اے وطن تیرے لئے“ کا انعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS