Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے ایس آر ایس لائبریری سے مُبارک منڈی تک ہیرٹیج واک کوہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
19/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں    انفو       چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے ثقافتی ورثے کے عالمی دِن کے موقعہ پر شری رنبیر سنگھ ( ایس آر ایس) لائبریری کچی چھاﺅنی سے مُبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس تک ہیرٹیج واک کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔محکمہ ثقافت کی طرف سے ضلعی اِنتظامیہ کے اِشتراک سے منعقدہ واک میں پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش گپتا، مبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹردپیکا شرما،ضلع ترقیاتی کمشنر جموںسچن کمار واشیا ، ڈائریکٹر لائبریریز محمد رفیع، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیولوجی اینڈ میوزیم راج کمار کٹوچ کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران، سینکڑوں طلبا¿ اور جموں شہر کے دیگر شہریوں نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کو ثقافتی ورثہ اور ثقافتی خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات ہماری ثقافت کے اس اہم پہلو کے تحفظ کے تئیں ہماری حساسیت کو تازہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ورثے کے تحفظ کے لئے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اورہم سب کو اس کی حفاظت کے لئے کردار اَدا کرنا ہوگا۔اَتل ڈولونے کہا کہ ہمارے بہت سے مقامات عالمی ورثے کے لئے ان کی مجموعی اہمیت کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی جگہوں کا دورہ ان مقامات کی قدرو قیمت کے ساتھ ان کی انفرادیت اور جمالیات کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔اُنہوں نے طلبا¿ پر زور دیا کہ وہ اِس طرح کے مقامات کو پڑھیں اور ان کا دورہ کریں تاکہ ہمارے شاندار ثقافتی ماضی کے بارے میں بہتر اندازہ ہو سکے۔پرنسپل سیکرٹری نے ایس آر ایس لائبریری اور مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کے ثقافتی اثاثوں کی تاریخ کے بارے میںبیداری پیدا کی۔ اُنہوں نے ہمارے ورثے کے تحفظ اور حفاظت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور تمام شُرکا¿ پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی جانب سے اُٹھائے گئے ایسے اَقدامات کی حمایت کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ عالمی ثقافتی ورثے کے دن کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یادگاروں اور مقامات کے دن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو آئی سی او ایم او ایس ،اِنٹرنیشنل کونسل آن مونومنٹس اینڈ سائٹس کے کام کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ اِس دن کا مقصد ثقافتی ورثے کے تنوع کی اہمیت کے بارے میں بیداری میں اِضافہ اور آنے والی نسلوں کے لئے اسے محفوظ کرنا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت وحرفت اور محکمہ جیولوجی و مائننگ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج

پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS