Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ایف سی آئی جموں کی بورڈ آف گورنرز کی 17ویں میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
19/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ایف سی آئی جموں کی بورڈ آف گورنرز کی 17ویں میٹنگ منعقد کی
جموں/انفو/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں بورڈ آف گورنرز فوڈ کرافٹ اِنسٹی چیوٹ ( ایف سی آئی ) جموں کی 17 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اِنسٹی چیوٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مہمان نوازی کے شعبے میں مختلف تربیت کے اِنعقاد اور اس شعبے میں کامیاب اُمید واروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے پر اِدارے کے پرنسپل اور اِنتظامیہ کو سراہا۔اُنہوں نے ایف سی آئی کے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کریں تاکہ طلباءہنر حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ پڑھائی اور اَپنی صلاحیتوں سے ہاسپٹلٹی سیکٹر میں قدم رکھ سکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے طلباءکی تربیت اور تقرری کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مختلف فائیو سٹار ہوٹلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ایک خوش آئند قدم ہے جہاں طلباءکو چھ ماہ کی صنعتی تربیت کے دوران اَچھی نمائش حاصل ہوگی اور اُنہیں بعد کے مراحل میں ترجیحی طور پر ایک ہی ہوٹل میں روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے ان طلباءکو بھی سراہا جو بہتر کیرئیر کے مواقع کے لئے کروز لائنز میں شامل ہو رہے ہیں۔پرنسپل ایف سی آئی نے اَپنی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے دوران بتایا کہ مرکزی وزارت سیاحتی کے رہنما خطوط کے مطابق جموںوکشمیر یوٹی میںمتعدد مقامات پر مختلف مختلف مدتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں اِنسٹی چیوٹ کے عملے کے کیرئیر کی ترقی پر بھی غور و خوض ہوا جس پر پرنسپل کو طریقہ کار پر عمل کرنے کے لئے کچھ ہدایات دی گئیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایف سی آئی نے جموںوکشمیر پولیس کے ساتھ اَپنے شہداءکے قریبی رشتہ داروں کی تربیت اور تقرری کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔اِس کے علاوہ ایف سی آئی جموں جلد ہی کوٹ بھلوال کے جیل کے قیدیوں کو مخصوص تربیت فراہم کرے گا جس سے اُنہیں بعد کے مراحل میں اَپنی روزی روٹی کے لئے ہنر حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔بورڈ نے گذشتہ برس کے دوران مختلف سیاحتی مقامات جیسے مقدس شہر کٹرا ، شیو کھوری اکھنور، مانسر اور سرنسر پر دیگر سرگرمیوں میں سوچھتا پکواڑ ا کے اِنعقاد کے لئے ایف سی آئی کی تعریف کی۔بورڈ نے ڈاکٹر اَصغر حسن سامون کی سربراہی میں اِنسٹی چیوٹ میں نوجوانوں کی ہنر مندی سے متعلق ورکشاپ کے اِنعقاد کو بھی سراہا۔بعد اَزاں، میٹنگ میں اِدارے کے لئے ایک بس خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل دیولپمنٹ سدرشن کمار ، ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں وویکا نند رائے، ایڈیشنل سیکرٹری سیاحتی سچن دیو سنگھ ، جی ایم کے ٹی ڈی سی طارق احمد ککرو، پرنسپل آئی ایم سری نگر قاضی شبیر اور صدر ہوٹل اینڈ لاجز ایسو سی ایشن جموں پون گپتا نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ کا معائینہ کیا اور جاب آفر لیٹر تقسیم کئے

Next Post

کسان سمپرک ابھیان : 1.10 لاکھ کسانوں نے 1,097 پنچایتوں کے اورنٹیشن پروگراموں میں حصہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
 سری نگر اسمارٹ سٹی کے 3 جامع پروجیکٹوں کا افتتاح

کسان سمپرک ابھیان : 1.10 لاکھ کسانوں نے 1,097 پنچایتوں کے اورنٹیشن پروگراموں میں حصہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS