Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
19/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا
بانڈی پورہ/انفو///ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسروں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں یوم آزادی ۔2023ءکو منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جشن آزادی ۔2023ءکے حوالے سے مختلف تیاریوں اور اِنتظامات پر غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ اِسی طرح کی تقریبات سب ڈویژنل سطح اور بلاک سطح کے ساتھ ساتھ تمام سکولوں ، کالجوں ، سرکاری اِداروں ، پنچایتوں وغیرہ میں منعقد کی جائیں گی۔ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفراد کو تمام ضروری اِنتظامات بشمول نشستوں کے اِنتظامات ، پبلک ایڈریس سسٹم ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، پینے کے پانی ، طبی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری اِنتظامات کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ جشن آزادی کی تقریبات کے لئے تمام اِنتظامات پہلے سے مکمل کئے جائیں۔اُنہوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے کہا کہ وہ سٹیج تیار کریں اور پرچم کشائی کی تیاریاں کریںضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کی پروقار تقریبا کے لئے تمام ضروری اِنتظامات بروقت مکمل کریں ۔ اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ دستوں کی تیاری اور تربیت جلد اَز جلد شروع کی جائے۔اُنہوں نے تمام سیکٹورل اور ضلعی اَفسروں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے دفاتر میں پرچم کشائی کے علاوہ اَپنے دفاتر اور عمارتوں کو روشن کریں ۔اُنہوں نے ضلع کے بڑے پُلوں کو روشن کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع پنڈت ، سی او سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین ، اے سی آر بانڈی پورہ ، جے ڈی پلاننگ بانڈی پورہ ، ڈپٹی ایس پی ڈار ، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ، پولیس آرمی اور سول اِنتظامیہ کے دیگر متعلقہ اَفسرو ں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حجاج کِرام کا پہلا قافلہ کشمیر پہنچ گیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا شاہو سچن میں امام باڑہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا شاہو سچن میں امام باڑہ کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا شاہو سچن میں امام باڑہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS