Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

by Indian Times
19/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

پلوامہ۔۔۔انفو ۔۔۔ضلع پلوامہ میں ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) اَپنی کامیابی کی کہانی تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہےجو مقامی کمیونٹی کو متاثر اور بااِختیار بنا رہی ہے۔سرکاری سکیموں کو تقویت دینے اور بیداری کو فروغ دینے کے اَپنے مشن کو پورا کرتے ہوئے نورپورہ اور اونتی پورہ میں ایک میگا پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میںضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، ایس ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، ڈی ڈی سی ممبران، ضلع اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔اِس تقریب میں مختلف محکموں کے سٹال لگائے گئے تھے جن میں ان کی کامیابیوں اور سرکاری سکیموں کی نمائش کی گئی تھی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے تفصیلی معائینے کے دوران ایک جامع جائزہ پیش کیا گیا تھا۔ متحرک ماحول میں کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں جس میں طلبا¿رسہ کشی میں حصہ لے رہے تھے جو سپورٹس مین شپ کے جوہر کی عکاسی کرتے تھے۔اِس دن کی خاص بات وزیر اعظم کے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کا پلے بیک تھا جس میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘( وی بی ایس وائی)کے ویژن کی عکاسی کی گئی تھی۔ اِس کے بعدضلع ترقیاتی کمشنر نے سنکلپ کا حلف لیاجسے حاضری میں موجود عوام نے دل سے قبول کیا۔اِس تقریب میں حب الوطنی پر مبنی ثقافتی گیت اور طلبا¿ کی طرف سے مقامی پرفارمنس نے ثقافتی خوشحالی کا اِضافہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے شرکت کرنے والے طلبا¿ کو مُبارک باد پیش کی اور ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘( وی بی ایس وائی )کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اِستفادہ کنندگان نے ‘’میری کہانی ،میری زبانی‘ کے تحت اَپنی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیاجس میں بتایا گیا کہ کس طرح حکومتی مداخلت نے ان کی زندگی کو مثبت طور پر تبدیل کیا۔ اُجولا اور زراعت سے مستفید ہونے والوں میں کِٹس کی تقسیم ، چیکوں کی تقسیم نے افراد پر ٹھوس اثرات کو اُجاگر کیا۔ڈی ڈی سی ممبر دادا سرہ نے سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اَقدام ملک کو ترقی کی طرف لے جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی شرکت کو سراہتے ہوئے یاترا کی کامیابی پر زور دیا جو مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے منسلک ہے۔ اُنہوں نے اِس پروگرام کو ایک اِجتماعی کاوش کو قرار دیتے ہوئے سرکاری سکیموں کو تقویت دینے اور عوام کی شرکت سے بیداری پیدا کرنے کے مقصد پر زور دیا۔ اُنہوں نے عوامی مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ وِی بی ایس وائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے عزم پر زور دیتے ہوئے ہر تشویش کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پروگرام کی کامیابی کا دارومدار ان لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت پر ہے جن کی وہ خدمت کرتا ہے۔اِس تقریب میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس نے وِی بی ایس وائی کمیونٹی پر مبنی کامیابی کو اُجاگر کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کولگام نے سپورٹس کِٹس تقسیم کیں

Next Post

ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS