Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید احمد ڈار نے زراعت اور اس سے منسلک سکیموں کے بارے میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا

by Indian Times
19/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو…. وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جاوید احمد ڈار نے جموں و کشمیر جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (جے کے سی آئی پی/ایچ اے ڈِی پی) کے تحت کسان کیندر تالاب تلو جموں میں منعقدہ ملٹی سٹیک ہولڈر پلیٹ فارم میٹ۔2سے خطاب کیا۔وزیر موصوف نے ایسے پلیٹ فارموں کی اہمیت کو اُجاگر کیا جو کسانوں، ایف پی اوز، سرکاری محکموں، زرعی کاروباری اَفراد، مالیاتی اِداروں، محققین اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ زراعت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور دیرپا علاقائی ترقی کے لئے کسانوں کو بااِختیار بنانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں کی سکیموں پر ایک بیداری مہم شروع کرنے پر زور دیا تاکہ کسان کمیونٹی تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے مارکیٹ پر مبنی پیداوار کو فروغ دینے، مارکیٹ روابط کو مضبوط بنانے،درمیانی اَفراد پر انحصار کم کرنے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کرنے اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرنے زراعت اور باغبانی میں کامیاب اختراعات اور ٹیکنالوجیوں کو اَپنانے پر زو دیا اور کہا کہ مقصد روایتی کاشتکاری کو ایک جدید، آمدنی پر مبنی اور مارکیٹ سے جڑی نظام میں تبدیل کرنا ہے۔بعد میں وزیر زراعت نے دیہی ترقی محکمہ جموں کا دورہ کیا، اَفسران سے بات چیت کی اورصوبہ جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اِس تقریب میں مشن ڈائریکٹرجے کے سی آئی پی/ اےچ اے ڈِی پی، زراعت، باغبانی اور محکمہ پشو پالن کے ڈائریکٹروں، ایم ڈی جے کے ایگرو، سکاسٹ جموںاور یونیورسٹیوں کے ماہرین، جے اینڈ کے بینک اور پی این بی سمیت مالیاتی اداروں کے نمائندگان، کسان مشاورتی بورڈ کے اراکین، کسان، ایف پی اوز اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں یوٹی سطح کی سیکورٹی کانفرنس کی صدارت کی

Next Post

ستیش شرما نے کپواڑہ میں اہم محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے کپواڑہ میں اہم محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ستیش شرما نے کپواڑہ میں اہم محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS