سرینگر….18دسمبر… ایس این این….. لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں جموں میں ایک سیکورٹی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں میں یوٹی سطح کی سیکورٹی کانفرنس کا انعقادہوا ۔ یونین ٹیریٹری سطح کی سیکورٹی کانفرنس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہے۔حکام نے بتایاکہ جموں میں یہاں ڈی جی پی اور آئی جی پیز کی کانفرنس کی طرز پر پہلی یوٹی سطح کی سیکورٹی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اس میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جموں کے مضافات جگتی میں واقع آئی آئی ٹی کیمپس میں شروع ہوئی۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات کے علاوہ پولیس، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے آئی جی پیز، انٹیلی جنس افسران اور دیگر اہلکار کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں سیکورٹی کے تمام پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جائے گا۔






