Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے ” کسان سمپرک ابھیان ، دکش کسان اور کسان ساتھی“ کا کیاآغا ز

by Indian Times
20/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے ” کسان سمپرک ابھیان ، دکش کسان اور کسان ساتھی“ کا کیاآغا ز
جموں/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے تین اہم اقدامات ” کسان سمپرک ابھیان، دکش کسان اور کسان ساتھی “کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے منصوبوں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے شروع کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی آر آئی کی مدد سے چار ماہ طویل ” کسان سمپرک ابھیان “ کسانوں کی واقفیت ، تمام اقدامات کے لئے ہنری مندی کے کورسوں پر توجہ مرکوز کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیچیدہ منصوبہ کھیتوں تک پہنچے اور ہمارے کسانوں کو نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کریں ، نئے امکانات تلاش کریںاورکاشت کاری کو قابل رسائی اور منافع بخش بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اپریل سے اگست 2023ءکے درمیان تمام 20اَضلاع میں 10,695 تربیتی سیشن پوری کسان برداری کو اِکٹھا کریں گے اور اِجتماعی عزم نہ صرف اس سکیم کو کامیاب بنائے گا بلکہ نوجوان کسانوں کو ایک نئی سمت بھی فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کے تین اہم پہلو اقتصادی ترقی ، سماجی شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ ہیںاور یہ مہم کسانوں کی ترقی اور دیرپا خوشحالی کے لئے ان پر خصوصی توجہ دے گی۔اِس سے قبل مجموعی زراعت کی ترقی کے منصوبے کے تحت 29 منصوبوں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے اَفسران کی یوٹی سطح کا تربیتی اور واقفیت پروگرام مرحلہ اوّل کے دوران منعقد کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے کسانوں کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں پیداواری وسائل ، مالی ، تکنیکی مدد اور توسیعی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا ،” چھوٹے ہولڈر کسانوں کو بااختیار بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور زیادہ قیمت والی فصلوں میں تنو ع لانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جامع زرعی ترقیاتی منصوبہ کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اِکٹھے ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ ، پی آر آئیز ، ترقی پسند کسانوں ، کوآپریٹیو سوسائٹیز ، سیلف ہیلپ گروپس ، ایف پی اوز اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں زرعی شعبے میں اتما نر بھر جموں کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوششوں کا مرکزی ستون ہوں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے بینکنگ اِداروں اور سرکاری محکموں سے کہا کہ وہ کسانوں کی مالی اِمداد میں پائے جانے والے فرق کو پُر کریں۔اُنہوں نے زراعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، دیہی ۔ شہری مارکیٹ نیٹ ورک تیار کرنے اور چھوٹے کسانوں کو ویلیو چین میں بڑا کردار اَدا کرنے کے قابل بنانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے زرعی موسمی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے علاقوں کی نقشہ کشی کی ہے جہاں آبپاشی کی سہولیت نہیں ہے لیکن جوار کی فصل اُگانے کا اِمکان ہے جس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی اچھی قیمت مل سکتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر میں باجرے کے اِنقلاب میں بھی حصہ ادا کرے گا۔اِس موقعہ پر ممبران پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور غلام علی کٹھانہ اور چیئرپرسن جموں بھارت بھوشن نے بھی خطا ب کیا اور گزشتہ چند برسوں میں جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ریکارڈ کی گئی ترقی پر روشنی ڈالی ۔اِس موقعہ پر استفادہ کنندہ کسانوں میں جے اینڈ کے بینک کسان کارڈ تقسیم کئے گئے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نذیر احمد گنائی ، پی آر آئی کے اراکین ، اعلیٰ حکام اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ناگام بلاک کے ہفرو میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد ہفرو و ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں نے کی شرکت

Next Post

ڈی سی کولگام نے کیموہ میں میگا شکایات اَزالہ کیمپ کی صدارت کی کولگامانفوضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے کیموہ کے علاقے کا دورہ کیا اور بلاک کمپلیکس کیموہ میں منعقدہ ایک میگا شکایات اَزالہ کیمپ کی صدارت کی۔پروگرام میں پی آر آئیز اور عام لوگوں کی طرف سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا بالخصوص نوجوانوں کی طرف سے جنہوں نے اَپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے حصہ لیا۔اِس شکایات ازالہ کیمپ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر میر اِمتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان ، سی اِی او ، سی ایم او ، تحصیل دار ، بی ایم او اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو کیمو، ریڈوانی ، وان پورہ ، سونی گام اور دیگر علاقوں کے لوگوں کے وفود نے اپنے مسائل اور اَپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کارروائی کے دوران اُٹھائے گئے تمام مسائل کو بغور سنا اور بعد میں فوری نوعیت کے شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی بدعت کے خلاف شروع کی گئی مہم میں ضلعی اِنتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔اُنہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے کھیتوں سے پوست تلف کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سونی گام گاﺅں کے لوگوں کو پوست تلف کرنے کی مہم جو کہ گاﺅں میں لوگوں نے پوست کو تلف کرنے کے لئے چلائی تھی ، کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے لوگوں کے اِس مثبت اَنداز کی ضرورت ہے جس نے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔دیو سر اور ڈی ایچ پورہ بلاکوں میں بھی شکایات ازالہ کیمپ منعقد کئے گئے جہاں اے ڈی ڈی سی اور ایس ڈی ایم نے جلد از جلد ازالے کے لئے لوگوں کے مسائل بغور سنا۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

ڈی سی کولگام نے کیموہ میں میگا شکایات اَزالہ کیمپ کی صدارت کی کولگامانفوضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے کیموہ کے علاقے کا دورہ کیا اور بلاک کمپلیکس کیموہ میں منعقدہ ایک میگا شکایات اَزالہ کیمپ کی صدارت کی۔پروگرام میں پی آر آئیز اور عام لوگوں کی طرف سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا بالخصوص نوجوانوں کی طرف سے جنہوں نے اَپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے حصہ لیا۔اِس شکایات ازالہ کیمپ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر میر اِمتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان ، سی اِی او ، سی ایم او ، تحصیل دار ، بی ایم او اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو کیمو، ریڈوانی ، وان پورہ ، سونی گام اور دیگر علاقوں کے لوگوں کے وفود نے اپنے مسائل اور اَپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کارروائی کے دوران اُٹھائے گئے تمام مسائل کو بغور سنا اور بعد میں فوری نوعیت کے شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی بدعت کے خلاف شروع کی گئی مہم میں ضلعی اِنتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔اُنہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے کھیتوں سے پوست تلف کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سونی گام گاﺅں کے لوگوں کو پوست تلف کرنے کی مہم جو کہ گاﺅں میں لوگوں نے پوست کو تلف کرنے کے لئے چلائی تھی ، کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے لوگوں کے اِس مثبت اَنداز کی ضرورت ہے جس نے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔دیو سر اور ڈی ایچ پورہ بلاکوں میں بھی شکایات ازالہ کیمپ منعقد کئے گئے جہاں اے ڈی ڈی سی اور ایس ڈی ایم نے جلد از جلد ازالے کے لئے لوگوں کے مسائل بغور سنا۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS