Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیورشپ کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
20/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں………..انفو…….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیورشپ و لیبر ویلفیئر کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جن میںسکل ڈیولپمنٹ کی سکیموں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اَنٹرپرینیورشپ کے ذریعے مختلف شعبوں میں روزگار پیدا کرنے کے مواقع اور حکمت عملی، ہنر مندی کے تجزیے اور سکل میپنگ ، لیبر فورس اور نوجوانوں کو اَپ سِکلنگ اور رِی سِکلنگ،ہیلتھ کیئر ، لیبر ویلفیئر کے لئے سماجی تحفظی سکیموںاور نوجوانوںو خواتین کے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کی سکیمیں شامل ہیں۔اُنہوں نے صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اُبھرتے ہوئے ہنر مندی کے منظرنامے کے مطابق نوجوانوں اور مزدور اَفرادی قوت کو اَپ سِکلنگ اور رِی سِکلنگ کی اہم ضرور ت پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے ہنرمندی کی ترقی اور اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کو مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت کے مکمل نقطہ نظر پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے غیر منظم مزدوروں سمیت کارکنوںکے تحفظ کے لئے اَقدامات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جس میں قانونی کم سے کم اُجرت ، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت نگہداشت شامل ہے۔اُنہوںنے متعلقہ محکموں میں بے روزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کو غیر منظم کارکنوں کو اِی۔ شرم پورٹل پر اَپنا اندراج کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔میٹنگ میں مختلف اَقدامات اور سکیموں جیسے روزگار میلوں، اِی۔ شرم پورٹل، کاروبار میں آسانی، علم پر مبنی خدماتی شعبے کو فروغ دینے اورکامن ڈیش بورڈ اور جے اینڈ کے یوتھ اینڈ سکل موبائل ایپلی کیشن سمیت ڈیجیٹل اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال او رجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سیکرٹری ڈیولپمنٹ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کمار راجیو رنجن اور سی اِی او مشن یوتھ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں پیش کردہ پیرا میڈیکل کورسوں اور سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں پیش کردہ پیرا میڈیکل کورسوں اور سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں پیش کردہ پیرا میڈیکل کورسوں اور سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS