بارہمولہ…. انفو .. ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ مِنگا شیرپا نے لوک سبھا اِنتخابات کے پیش نظر سب ڈویژن اوڑی کے اندر مختلف پولنگ سٹیشنوں کا جامع معائینہ کیا۔اس دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں میںالیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی یقین دہانی کی جائے۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے رائے دہندگان کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ اور مو¿ثر ووٹنگ کے تجربے کو یقینی بنانے کے لئے ہر مقام پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی ای او نے سرحدی دیہاتوں میں متعدد پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا اور مختلف ضروری پہلوو¿ں جیسے ریمپ کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی سہولیات، پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی کا جامع جائزہ لیا۔دریں اثنا، مِنگ شیرپا نے تیاریوں میں شامل تمام شراکت داروں کی لگن اور کوششوں کو سراہا اور اِنتخابی عمل کی کامیابی کی ضمانت کے لئے مسلسل تعاون پر زور دیا۔مزید برآں، ڈی اِی او نے اوڑی میں ڈسٹری بیوشن سینٹر کا دورہ کیا اور اِنتظامات کا جائزہ لیا جہاں لوک سبھا اِنتخابات کے دوران اسمبلی حلقہ کے اِنفرادی پولنگ سٹیشنوں میں اِنتخابی جماعتوں اور اِنتخابی مواد تقسیم کیا جائے گا۔دورے کے دوران ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ اے آر او 9۔اوڑی حلقہ جاوید احمد راتھر اور دیگر افسران بھی تھے۔






