جے پور//بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے راجستھان میں انٹرنیشنل بارڈر سے گھس پیٹھ کررہے کررہے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملزمین بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو مارنے کے فراق میں تھا، اس کے پاس سے کئی مشتبہ اشیاء ملی ہیں، خفیہ ایجنسی انٹلی جینس (آئی بی)، ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) اور ملٹری ایجنسی کی ٹیم اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ۱۶؍ جولائی کی شب تقریباً ۱۱ بجے شری گنگا ضلع سے متصل ہندو ملکوٹ بارڈر فیسنگ پر مشتبہ شخص گھوم رہا تھا، پیٹرولنگ ٹیم کو شک ہوا تو اس سے پوچھ تاچھ کی وہ سہی سے جواب نہیں دے سکا، تلاشی لینے پر اس کے پاس سے دو چاقو، ملے جس میں ایک ۱۱ انچ کا دھار دار چاقو تھا، اس کے علاوہ مذہبی کتابیں، میپ، کپڑے اور کھانے کی اشیاء برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنا نام رضوان اشرف بتایا ہے، وہ شمالی پاکستان کے منڈی بہائوالدین شہر کا رہنے والا ہے۔اس نے خفیہ ایجنسیوں کی پوچھ گچھ کے دوران نوپور شرما کے قتل کی سازش کا اعتراف کیا ہے۔
سری گنگا نگر کے ایس پی آنند شرما نے کہا کہ انکوائری ابھی جاری ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ نوپور شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔نوپور کے بیان پر پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں علمائے کرام کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں نوپور شرما کے بیان کی مذمت کی گئی۔ علمائے کرام کے بیانات سے متاثر ہو کر اس نے نوپور شرما
کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ہندوستانی سرحد پر پہنچ گیا۔ہندوستان میں داخل ہونے کے لیے گوگل میپس کا استعمال کیا گیا۔ اشرف نے پلان کی تکمیل کے لیے گوگل میپ کی مدد لی۔ وہ پہلے اپنے گھر منڈی بہاالدین سے لاہور کے راستے ہندوستان میں داخل ہونا چاہتا تھا، لیکن لاہور سے دراندازی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ جس کے بعد یہ ضلع کے ہندو ملکوٹ بارڈر پر ساہیوال کے راستے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
منصوبے کے مطابق رضوان سری گنگا نگر سے اجمیر درگاہ کی طرف جانے والا تھا۔ پاکستانی شہری رضوان نے آٹھویں جماعت تک تعلیم منڈی بہاؤالدین کے ایک مدرسے میں حاصل کی ہے۔اِس وقت تفتیشی ایجنسیاں اس سے مختلف زاویوں سے پوچھ گچھ میں مصروف ہیں۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ اکیلا ہے یا کوئی اوردوسرا شخص بھی اس میں ملوث ہے۔بی ایس ایف نے ملزم کو مقامی پولس کے حوالے کردیا ہے، پولس نے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے آٹھ دن کے لیے ریمانڈ میںبھیج دیاگیا۔






