Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں ڈاکٹر کلام کی انمول تعلیمات کو اپنانا چاہئے/صدر کووند

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں چوتھا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل لیکچر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام سائنس پر جتنا زور دیتے تھے، وہ روحانیت کو بھی اتنی ہی اہمیت دیتے تھے۔ عام لوگوں میں سائنس کے لیے دلچسپی پیدا کرنا ان کا ایک مشن تھا۔

اس مشن کو انہوں نے ایک تنظیم کے ذریعے آگے بڑھایا۔ لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ وہ تمام مذاہب کے رہنماؤں ملتے تھےا اور ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کی لکھی گئی کتابوں میں ایک چھوٹی سی کتاب ہے جس کا نام ہے بلڈنگ اے نیو انڈیا جس کا ایک باب ’ سنتوں اور دورویشوں سے سیکھ‘ ہے۔ اس باب میں ڈاکٹر کلام نے اولیائے کرام اور درویشوں سے اپنی ملاقاتوں کا تذکرہ کیا ہے اور احترام کے ساتھ اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ ڈاکٹر کلام نے سائنس اور فلسفے اور ترقی اور اخلاقیات کو یکساں اہمیت دی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام سے دو چیزیں جڑی ہوئی ہیں –

ان کی نیکی اور ان کی شہرت۔ ہر ہندوستانی کو ملک کے اس عظیم فرزند پر فخر ہے، جسے اپنے ملک سے لازوال محبت تھی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کہا کرتے تھے کہ کسی بھی طاقتور ملک میں تین خاص چیزیں ہوتی ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ملک نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر فخر کریں۔ دوسری چیز بھائی چارہ قائم رکھنا ہے۔ اور تیسری چیز مل کر کام کرنے کی صلاحیت ۔ ڈاکٹر کلام چاہتے تھے کہ لوگ ہندوستان کے عظیم لوگوں کی کہانیوں کو یاد رکھیں اور ان سے سیکھیں۔ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہر وہ ملک جو آگے بڑھا ہے اس میں مشن کا احساس ہوتا ہے۔

اس لیے جو بھی کام کرنا ہو اسے ایک مشن کی طرح مکمل کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہم سب اپنے ملک کے تانے بانے کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھتے رہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر ہندوستانی بالخصوص نوجوانوں کو ڈاکٹر کلام کی سوانح عمری ‘ ونگ آف فائر پڑھنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ڈاکٹر کلام کی انمول تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیے۔ اپنے اساتذہ کا احترام اور اپنے خاندان کے افراد سے پیار برقرار رکھنا ڈاکٹر کلام کی کہانیوں میں بار بار ظاہر ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص نے ان سے وابستگی محسوس کی۔

زندگی کی سادگی اور فکر کی بلندی ڈاکٹر کلام کی پہچان رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کی تعریف کی کہ انہوں نے یادگاری لیکچرز کے ذریعے ڈاکٹر کلام کے نظریات کو لوگوں تک پہنچایا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی آئی سی اپنے مینڈیٹ کے مطابق قومی اتحاد کے مقصد کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے کام کر کے، آئی آئی سی ڈاکٹر کلام جیسے قوم ساز کی میراث کو مضبوط کر رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت اور ویتنام کےدرمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا بڑھتا رجحان

Next Post

پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ، صحت سکیموں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ، صحت سکیموں کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ، صحت سکیموں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS