Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں وکشمیرمیں اسمبلی وپارلیمانی حلقوںکی نئی حدبندی کاعمل مکمل ، ووٹروں کی انتخابی ر فہرستوں پر نظر ثانی کاعمل جاری

اسمبلی انتخابات کے شیڈول کافیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا استحقاق

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی اورقیام امن کیلئے کئی اقدامات روبہ عمل:مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نتیا نند رائے
سری نگر//جے کے این ایس//مرکزی حکومت نے منگل کوپھریہ واضح کیاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کافیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا استحقاق ہے۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر میں جمہوری عمل شروع کرنے کیلئے کشمیر میں حالات کو کس ٹائم فریم کے ذریعے معمول پر لایا جائے گا، کے بارے میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نتیا نند رائے نے لوک سبھامیں کہا کہ مرکزی حکومت نے حد بندی کمیشن تشکیل دیا ، جس نے14 مارچ 2022 اور 5 مئی 2022 کو جموں و کشمیر کے پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی حد بندی سے متعلق مطلع شدہ احکامات دئیے۔

مرکزی وزیرمملکت نے پارلیمنٹ کے جاری مانسون سیشن میں رکن پارلیمنٹ اے گنیشمورتی کے سوال کے جواب میں کہاکہ حدبندی عمل مکمل ہونے کے بعدکے بعد، الیکشن کمیشن آف انڈیانے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں اور کشمیر کے ووٹروں کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا آغاز کیا ہے۔انہوںنے واضح کیاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا استحقاق ہے۔ نتیا نند رائے نے کہا کہ حکومت کی ملی ٹنسی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال ’کافی طور پر بہتر‘ہوئی ہے۔

انہوں نے جواب میں کہاکہ 2018 میں417جنگجوئیانہ حملوں کے مقابلے میںسال2021 میںایسے229حملے کئے ،یعنی ملی ٹنٹوں کی کارروائیوںمیں کافی کمی آگئی ہے۔ مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نے کہا کہ حکومت نے وادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں،ان میں ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ،ملی ٹنٹوں کے خلاف فعال کارروائیاں، ناکوں پر شبانہ گشت اور چیکنگ، مناسب تعیناتی کے ذریعے حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے برقرار رکھا گیا چوکنا رہنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا، حکومت نے جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں PMDP، 2015، فلیگ شپ پروگرام، IIT اور IIM کا قیام، 2نئے AIIMS اور سڑکوں، بجلی وغیرہ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیز رفتار ٹریکنگ شامل ہیں۔ مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے ایک نئی مرکزی اسکیم کو لاگو کیا جا رہا ہے جس کی لاگت 28ہزار400کروڑ روپے ہے،جس سے ساڑھے4 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

Next Post

بھگوتی نگرجموں سے 4898 یاتریوں کے2قافلے واردِکشمیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سالانہ امرناتھ یاترا، ہزاروں یاتریوںکی روانگی

بھگوتی نگرجموں سے 4898 یاتریوں کے2قافلے واردِکشمیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS