Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بھگوتی نگرجموں سے 4898 یاتریوں کے2قافلے واردِکشمیر

درشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ کوعبورکر گئی

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے 20ویں روز کی شام تک امرناتھ گھپا میں شیولنگم کادرشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ منگل کی صبح نون ون پہلگام اوربال تل بیس کیمپ سے خوشگوار موسم میں مزیدہزاروں یاتری گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔

اُدھر بھگوتی نگرجموں یاتری نوا س سے منگل کی صبح 4898 یاتریوں پر مشتمل 2قافلے سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ نون ون پہلگام اوربال تل کی طرف روانہ ہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون کوشروع ہونے والی 43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2022جاری ہے ،اورمنگل کی شام تعدادامرناتھ گھپا پہنچنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ کے ہندسے کوعبورکر گئی ۔

انہوںنے کہاکہ پیرکی شام تک کل ایک لاکھ99 ہزار یاتری یہاں درشن کرچکے تھے اورمنگل کی صبح دس ہزار سے زیادہ یاتری نون ون اوربال تل سے سفرشروع کرکے سہ پہراورشام کے وقت امرناتھ گھپا کے علاقہ میں پہنچ گئے ۔اس دوران حکام نے بتایاکہ منگل کی صبح4898یاتریوں پر مشتمل 2قافلے159گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ نون ون اوربال تل کی طرف روانہ ہوئے،جن میں سے1836یاتریوں پرمشتمل پہلا قافلہ صبح ساڑھے3بجے کے قریب62گاڑیوںمیں بال تل کی طرف روانہ ہواجبکہ اسکے لگ بھگ ایک گھنٹے بعدمزید3062یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ97گاڑیوں میں نون ون پہلگام کی جانب روانہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق 29جون سے 19جولائی تک بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے کل ایک لاکھ15ہزار656یاتری کشمیر وادی امرناتھ یاترامیں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایاکہ یاتریوںکیلئے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر کی سہولت موجود ہے۔انہوںنے بتایاکہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا2022،11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ شراون پورنیما پر ختم ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیرمیں اسمبلی وپارلیمانی حلقوںکی نئی حدبندی کاعمل مکمل ، ووٹروں کی انتخابی ر فہرستوں پر نظر ثانی کاعمل جاری

Next Post

اوڑی کا عوامی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اوڑی کا عوامی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

اوڑی کا عوامی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS