Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

اوڑی کا عوامی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

اپنی پارٹی کے قائد کو مختلف مسائل کی جانکاری فراہم کی

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//شمالی کشمیر کے اُوڑی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک عوامی وفد آج سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔ اراکین وفد نے اُوڑی کے بیشتر علاقوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو عوام کو درپیش مسائل سے سید الطاف بخاری کو آگاہ کیا۔موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے سربراہ نے اراکین وفد کی باتیں بغور سُنیں اور اُنہیں یقین دلایا کہ جن مسائل کی انہوں نے نشاندہی کرلی ہے، اُنہیں متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ ان کا فوری ازالہ ہو۔عوامی وفد نے سید بخاری کو بتایا کہ چونکہ اُوڑی وادی کا ایک دور دراز علاقہ ہے اس لئے یہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہمیشہ حکام کی نظروں سے اوجھل رہا ہے۔

وفد نے کہا، “آزادی کے 75سال بعد بھی اوڑی خطہ ایک پسماندہ علا قہ ہے، جہاں لوگ بنیادی انفراسٹکچر کی قلت کی وجہ سے طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں۔ خاص طور سے لوگوں کو تعلیمی اور طبی شعبے میں انفراسٹکچر کی قلت کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کو بجلی اور پانی کی سپلائی بھی مناسب طریقے سے میسر نہیں ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “بونیار اوڑی کے لجارا گاوں اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں لوگوں کو مواصلاتی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں کیونکہ ابھی یہاں ٹیلی کمونی کیشن کمپنیوں نے سگنل ٹاور تعمیر نہیں کئے ہیں۔

حکام ہمیشہ ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتی رہی ہے۔”بخاری نے وفد کو یقین دلایا کہ نہ صرف اُن کے فوری مسائل کو حل کرانے کےلئے انہیں متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا بلکہ اگر لوگوں نے آئندہ انتخاب میں اپنی پارٹی کو منتخب کیا تو اس خطے کی منصوبہ بند تعمیر و ترقی کا کام کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، “اپنی پارٹٰی کا بنیادی ایجنڈا جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے۔ ہم ہر خطے کی یکساں ترقی اور بلا کسی امتیاز کے تمام لوگوں کی خوشحالی چاہتے ہیں اور اس کے لئے کام کررہے ہیں۔”

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھگوتی نگرجموں سے 4898 یاتریوں کے2قافلے واردِکشمیر

Next Post

ڈوگرہ پیلس اورتاریخی مُبارک منڈی کے بحالی کاموں میں تیزی لائی جائے:الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈوگرہ پیلس اورتاریخی مُبارک منڈی کے بحالی کاموں میں تیزی لائی جائے:الطاف بخاری

ڈوگرہ پیلس اورتاریخی مُبارک منڈی کے بحالی کاموں میں تیزی لائی جائے:الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS