Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

چیف جسٹس نے جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی سری نگر میں وکلاءکیلئے 40گھنٹے کے ثالتی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
20/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف جسٹس نے جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی سری نگر میں وکلاءکیلئے 40گھنٹے کے ثالتی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا
سری نگر…انفو…….چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی ( جے کے جے اے ) مومن آباد سری نگر میں صوبہ کشمیر کے وکلا¿ کے لئے 40 گھنٹے طویل لازمی ثالثی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔جموںوکشمیر میں 40 گھنٹے کے لازمی ثالثی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح زیادہ مو¿ثر ، قابل رَسائی اور ہم آہنگ متبادل تنازعات کے حل نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پرجج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے اور چیئرمین ثالثی اور مفاہمت کمیٹی جسٹس تاشی ربستن،جسٹس اَتل سریدھرن ، جسٹس سِندھو شرما، جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اَکرم چودھری اور جسٹس راجیش سیکھری اور جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج بھی موجو دتھے۔چیف جسٹس نے اِفتتاحی خطاب میں تیز ، منصفانہ اور کفایت شعاری سے متعلق قرار دادوں کی سہولیت کے لئے ثالثی کی تبدیلی کی طاقت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے وکلا¿ کی ضرورت کو اُجاگر کیا کہ وہ اِنصاف تک رَسائی کو بڑھانے ، عدلیہ پر بوجھ کم کرنے اور کمیونٹی کے اَندر ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ثالثی کو ایک قیمتی ٹول کے طور پر قبول کریں۔جسٹس تاشی ربستن نے ثالثی اور اے ڈی آر نظام کے فوائد پر بصیرت اَفروزخطاب کیا ۔اُنہوں نے تنازعات کو حل کرنے ، قانونی چارہ جوئی کے اَخراجات کو کم کرنے اور تعلقات کے تحفظ میں ثالثی کی تاثیر پرروشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی وائی پی بورنی نے خطبہ اِستقبالیہ میں ثالثی تربیتی پروگرام کے مجموعی طور پر لیگل کمیونٹی پر تبدیلی کے اَثرات پر روشنی ڈالی ۔ممبر سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارتی اور کوآرڈی نیٹر ثالثی اور مفاہمت کمیٹی امیت گپتا نے شکریہ کی تحریک میں تمام معزز مہمانوں ، شرکا¿ ، ممکنہ ٹرینروں او رمنتظمین کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے پروگرا م کی کامیابی میں تعاون کیا۔واضح رہے کہ 40گھنٹے کا لازمی ثالثی تربیتی پروگرام ایم سی پی سی سپریم کورٹ آف اِنڈیا کے زیر اہتمام جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی ثالثی اور مفاہمت کمیٹی کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد وکلا¿ کو خصوصہ مہارتوں اور ثالثی کے طریقوںکی گہرائی سے معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اِس ثالثی تربیتی پروگرام کا مقصد خوشگوار تصفیوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور اِنصاف اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا ہے۔یہ اَقدام ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لئے سرسبز مستقبل کو فروغ دینے کی خاطر چیف جسٹس کی لگن کی علامت ہے۔تقریب میں چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سری نگر جواد احمد، رجسٹرار ویجی لنس تسلیم عارف ، رجسٹرار رولز راجندر سپرو، رجسٹرار آئی ٹی اَنوپ شرما، سیکرٹری ایچ سی ایل ایس سی پریم ساگر ،جوائنٹ رجسٹرار ( پروٹوکول ) عبدالباری اور وکلا¿ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شدید بارشوں کے نتےجے میں مالی و جانی نقصان لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گہرے دکھ کا کیا اظہار

Next Post

ایک ہی خاندان کے5افراد سمیت8ہلاک

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ایک ہی خاندان کے5افراد سمیت8ہلاک

ایک ہی خاندان کے5افراد سمیت8ہلاک

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS