شدید بارشوں کے نتےجے میں مالی و جانی نقصان
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گہرے دکھ کا کیا اظہار
سری نگرانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں شدید بارش کے نتیجے میں مکانات کے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” میں کٹھوعہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پیش آنے والے المناک واقعہ کے بارے میں جان کر بہت اَفسردہ ہوں جس میں متعدد اَفراد نے اَپنی جانیں گنو ا دی ہیں اور کئی دیگر ملبے کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ فی الحال بچاﺅ اور اِمدادجاری ہے ۔ میں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوگوار کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں جنہوں نے اَپنے عزیز و اَقارب کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کو طبی اِمداد فراہم کی جائے۔‘






