Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے/مرکزی وزیر دخلہ امیت شاہ

by Indian Times
20/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے/مرکزی وزیر دخلہ امیت شاہ
نئی دہلی، 19 نومبر /یو این آئی/ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بین الاقوامی سرحدیں نہیں ہیں اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، خاص طور پر نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے بچانے کے لیے ایسی تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ہفتہ کو یہاں تیسری ‘نو منی فار ٹیرر’ وزارتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے کہاکہ “کچھ ممالک، ان کی حکومتوں اور ایجنسیوں نے ‘دہشت گردی’ کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔ دہشت گردی کی پناہ گاہوں پر اقتصادی پابندی کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے کریک ڈاو¿ن کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر دنیا کے تمام ممالک کو اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر ذہن سازی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنڈے کے تحت دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک سیاست کی خاطر دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کی بار بار حمایت کرتے ہیں لیکن دہشت گردی کی کوئی بین الاقوامی سرحدیں نہیں ہوتیں اس لیے تمام ممالک کو سیاست بھول کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔مسٹر شاہ نے کہا کہ تمام ممالک کو ‘دہشت گردی’ اور ‘دہشت گردی کی مالی معاونت’ کی تعریف پر بھی اتفاق کرنا ہوگا کیونکہ یہ شہریوں کی سلامتی، انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کے تحفظ کا مسئلہ ہے، نہ کہ سیاسی مسئلہ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ “ہماری پہلی وابستگی شفافیت کے ساتھ تعاون ہونا چاہئے اور تمام ممالک اور تنظیموں کو بہتر اور مو¿ثر طریقے سے انٹیلی جنس کے اشتراک میں مکمل شفافیت کے لئے عزم کرنا ہوگا۔ ہمیں دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف یہ جنگ ہر جغرافیائی اور ورچول جگہوں پر لڑنی ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر خوشحالی کی طرف گامزن /لیفٹنٹ گورنر سنہا سرینگر18نومبرسی این آئیجموں و کشمیر خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور جلد ہی ہم اسے اس طرح دیکھیں گے جیسا عوام اور وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ”ترقیاتی عمل میں کچھ رکاوٹیں تھیں جنہیں وزیر اعظم کی رہنمائی میں دور کر دیا گیا ہے“۔سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر یقینی طور پر خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جلد ہی ہم جموں و کشمیر کو ایسا دیکھیں گے جسے وزیر اعظم نریندر مودی اور لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو دیگر ترقی یافتہ ریاستوں کے برابر لایا گیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہا، ”ترقیاتی عمل میں کچھ رکاوٹیں تھیں جنہیں وزیر اعظم کی رہنمائی میں دور کر دیا گیا ہے“۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جموں و کشمیر یقینی طور پر خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی سبھی جموں و کشمیر کو وہی بنتے ہوئے دیکھیں گے جو وزیر اعظم اور عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔سنہا نے کہا، ”وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ سفارشات اور پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں مرکزی حکومت سے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔“اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زراعت اور کسان حکومت کی اولین ترجیح ہیں، لیفٹنٹ گورنر نے کہا، گزشتہ دو سالوں میں، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور یوٹی کی اقتصادیات کو تیز کرنے کیلئے جموں و کشمیر کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول بنایا گیا ہے۔

Next Post

پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے سیڈ پروسیسنگ پر توجہ دینے کی ضرورت / اتل ڈولو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے سیڈ پروسیسنگ پر توجہ دینے کی ضرورت / اتل ڈولو

پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے سیڈ پروسیسنگ پر توجہ دینے کی ضرورت / اتل ڈولو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS