جموں وکشمیر سب سے تیز ترقی کرنے والا مرکزی زیرانتظام علاقہ/ لیفٹیننٹ گورنر
سرینگرْ19دسمبرْ سی این آئیْ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کَل ممبئی میں”بدلتا جموں وکشمیر“ کانفرنس میں شرکت کی اور جموں وکشمیر کی متحرک اور موثر ترقی کےسفر سے واقف کرایا۔مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تبدیلی کے سفر کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں وکشمیر سب سے تیز ترقی کرنے والے مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں سے ایک بن کر ا±بھرا ہے اور پچھلے تین سال میں جو ترقی ہوئیہے، ا±س سے لوگوں کو نئی امید اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ پچھلے تین سال میںPMEGP، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پروجیکٹوں کی تکمیل کا کام جس تیزی کےساتھ ہوا ہے، ا±س سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔جناب سنہا نے کہاکہ ترجیحات کے سبھی شعبوں میں غیرمعمولی پیشرفت، ترقی کی رفتار تیز ہونے، بہتر سماجی اور معاشی پیمانے، سیاحوں کی آمد میں زبردستاضافہ اور صنعتی سرمایہ کاری، پ±رامن اور خوشحال جموں وکشمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔ا±نہوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو بااختیار بنانے، سبھی شہریوںخاص طور پر نوجوانوں کو تبدیلی کے نمائندے بنانے کیلئے سرکار کی جانب سے کی گئی اصلاحاتکو ا±جاگر کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ نوجوان جموں وکشمیر کا روشن مستقبل تیار کررہےہیں اور انتظامیہ نے معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے اور نوجوانوں کی امنگوں کیتکمیل کیلئے امدادی اسکیمیں اور پالیسیاں تیار کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔






