Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ کرتاویہ مارگ ‘ کے چوتھے ایڈیشن کی رسم رونمائی اَنجام دِی

by Indian Times
20/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے لوک بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کی جانب سے شائع ہونے والے سالانہ میگزین ’کرتاویہ مارگ ‘ کے چوتھے ایڈیشن کی رسم رونمائی اَنجام دِی۔اُنہوںنے مدیر اور اِشاعت سے وابستہ تمام اَفراد کو مُبارک باد دِی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کی ہندوستان کی قدیم علمی روایات، لوک ثقافت، نجوم اور ویدک علوم کے فروغ کے لئے مسلسل اور مخلصانہ کوششوں کو سراہاجو معاشرے میں اَخلاقی بیداری اور ثقافتی فخر کو بھی فروغ دیتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ویدوں پر مبنی یہ مکمل علمی نظام جو ایک جامع عالمی نظریہ پر مشتمل ہے، جدید دور کے مسائل کے مو¿ثر حل پیش کرے گا۔منوج سِنہانے کہا،”ہماری قدیم تحریریں جیسے وید اور اُپنشد ریاضیات، طب، فزکس، نباتات، کیمسٹری، فنون ،آرٹس اور ہیومینٹیز میں علم کا بیش بہا قیمتی خزانہ ہیں۔ مختلف فلسفیانہ مکاتب فکر اور فنون و تعمیرات آج بھی ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تشکیل کیلئے نہایت اہم ہیں۔“اُنہوںنے اِس بات پر زور دیا کہ ’کرتاویہ مارگ ‘ جیسے اقدامات نوجوانوں کو ان کی روایات اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے میں ایک متاثر کن کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانون کو چاہیے کہ وہ قدیم اَقدار اور نظریات کو موجودہ دور کی زِندگی میں اَپنائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستانی ثقافت، اَخلاقیات اور اَقدار پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے میں ہم آہنگی اوریکجہتی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔اُنہوں نے کہا،”ہمارا قدیم علمی نظام اور اس میں پوشیدہ حکمت ایک کامیاب جدید دُنیا کے لئے خاکہ فراہم کرتی ہے، سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہے، دیرپاترقی اور اِختراع کے لئے رہنمائی کرتی ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے مو¿ثر طور پر نمٹنے کے لئے ایک جامع فریم ورک پیش کرتی ہے تاکہ ایک دیرپا مستقبل کی تعمیر کی جا سکے۔“صدر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے بتایا کہ یہ سالانہ اشاعت ہندی، سنسکرت، انگریزی اور ڈوگری زبانوں میں شائع کی جاتی ہے تاکہ علم، ثقافت اور اَقدار کا پیغام متنوع لسانی اور ثقافتی پس منظر رکھنے والے قارئین تک پہنچ سکے۔اِس موقعہ پر ٹرسٹ کے اراکین بشمول پروفیسر شرت شرما، ڈاکٹر وشو گپتا، شری راجیو شرما، شری ونئے اگروال، شری ونئے جموال، شری نگم گپتا، شری راکیش گندوترا، شری نریش رینہ، شری لکی شرما، شری پربودھ شرما، شری ایم ایل ورما، ڈاکٹر وویک آریہ، شری یوگیندر سنگھ اور شری ستیش جنڈیال موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے حکومت کی عوام مرکزیت گورننس کے عزم کا اعادہ کیا

Next Post

چلہ کلان کی پُرجوش آمدکابگل،20تا23دسمبر برف وباراں کاامکان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

چلہ کلان کی پُرجوش آمدکابگل،20تا23دسمبر برف وباراں کاامکان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS