Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ سیشن سے قبل اہم محکموں کے ساتھ پری بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
21/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 2 فروری کو شروع ہونے والے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل اہم محکموں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی صدارت کرتے ہوئے پری بجٹ مشاورتی میٹنگوں کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکموں کی ترجیحات کا جائزہ لیا، عوامی ضروریات کا جائزہ لیا اور جموں وکشمیر کے مجموعی ترقیاتی اہداف کے ساتھ تجاویز کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام خطوں میں متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لئے عوام پر مبنی اَقدامات، مو¿ثر خدمات کی فراہمی اور جامع ترقی پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے، نے پاور ڈیولپمنٹ، مکانات و شہری ترقی ،فائنانس،ریونیو، جنرل ایڈمنسٹریشن، قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور، سیاحت، اطلاعات اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیاحت اشیش چندر ورما، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ شیلندر کمار، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دی ویدیا، مکانات و شہری ترقی، جنرل ایڈمنسٹریشن، اطلاعات، ریونیو، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور کے اِنتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔مشاورتی عمل 21 اور 22 جنوری کو مزید 15 اہم محکموں کے ساتھ جاری رہے گا۔2026-27 کا بجٹ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 6 فروری کو اسمبلی میں پیش کریں گے۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا جانے والا دوسرا بجٹ ہوگا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان میں مباحثے، مکالمے اور اجتماعی فیصلہ سازی کی طویل روایت

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دوبارہ تیار شدہ امیرا کدل پُل کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دوبارہ تیار شدہ امیرا کدل پُل کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دوبارہ تیار شدہ امیرا کدل پُل کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS