کپواڑہ…انفو…….ضلع الیکشن آفس کپواڑہ نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں سیکٹر افسروںکے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔یہ تربیت نوڈل آفیسر الیکشن ونیشنل لیول ماسٹر ٹرینر (این ایل ایم ٹی) سمیر جان نے دی۔این ایل ایم ٹی نے سیکٹر افسروں کو آئندہ اِنتخابات کے دوران ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا اِنتخابات کو احسن اور کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔سیکٹر افسروں کو اِنتخابی عمل کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری مہارتوں اور علم سے آشنا کیا گیا۔ شرکا¿مختلف منظرناموں سے نمٹنے میں اَپنی تفہیم اور مہارت کو بڑھانے کے لئے اِستفساری سیشنوں اور عملی مظاہروں میں فعال طور پر مصروف رہے۔تربیتی سیشن میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈپٹی ڈی اِی او) حمید اللہ میر، این ٹی الیکشن، سیکٹراَفسران(الیکشن) نے شرکت کی۔






