جگٹی ( جموں )انفو چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جگٹی ٹاو¿ن شپ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ( ایس ڈی ایچ ) میں دو روزہ ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ، ریلیف کمشنر ، اے ڈی سی جموں اور دیگر سرکردہ شہریوں اور ڈاکٹروں کو اس کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ اچھی صحت کسی بھی شخص کیلئے سب سے بڑی نعمت ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے احتیاط برتنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے میڈیکل کیمپ عام لوگوں کو بہترین طبی ماہرین سے مشاورت کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کیلئے وشو کشمیری سماج ( وی کے ایس ) کی ستائش کی جس سے جگٹی اور اس کے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے رضاکارانہ بنیاد پر ان لوگوں تک اپنی خدمات فراہم کرنے والے طبی عملے اور پیرا میڈیکس کی بھی تعریف کی ۔ مسٹر ڈولو نے اس موقع پر لوگوں کو اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کی تکمیل کیلئے آگے آنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک اپنا آیوشمان کارڈ نہیں ملا ہے انہیں اس طرح کے دستاویزات مجموعی طور پر دئیے جائیں ۔ انہوں نے اسکریننگ کے مقصد کیلئے یہاں جمع ہونے والے لوگوں کو بھی غور سے سُنا ۔ کیمپ کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا کہ سے شروع ہونے والے 2 دن کیلئے رجسٹرڈ افراد کو ممتاز ڈاکٹروں جیسے نیورولوجسٹ سشیل رزدان اور دیگر کے ذریعے مفت مشاورت /مشورہ دیا جائے گا ۔ اس میں مزید کہا گیا کہ طبی خصوصیات جیسے کارڈیولوجی ، یورولوجی ، نیورولوجی ، نیفرولوجی ، گائناکالوجی ، ای این ٹی ، آپتھامولوجی ، سائکاٹری ، آرتھو پیڈکس اور دیگر میں مشاورت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے مشورے پر متعدد رشخیصی خدمات اور ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔






