Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جی ٹونٹی اجلاس کےلئے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان

by Indian Times
21/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی ٹونٹی اجلاس کےلئے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان
سری نگر،20مئی /یو این آئی/جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سری نگر آج جتنا حسین و جمیل دکھائی دے رہا ہے ماضی میں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی ٹونٹی کے حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے حوالے سے جن مقامات کی نشاندہی کی گئی انہیں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہو ں نے کہاکہ سری نگر کی خوبصورتی سب کے سامنے عیاں ہے اور میں یہ دعوئے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کھبی دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ان کے مطابق اس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔چیف سیکریٹری نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2018-19میں نو ہزار پروجیکٹ مکمل کئے گئے جبکہ اس کے بعد 92ہزار پروجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں۔جی ٹونٹی اجلاس کے بعد بھی تعمیر وترقی کے کام جاری رکھنے کے بارے میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ کام ہر صورت میں جاری رہیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ پائین شہر میں بھی تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں اور ہیرٹیج مقامات کو بھی ترقی سے ہمکنار کیا جارہا ہے۔جی ٹونٹی مقامات کو تبدیل کرنے کے بارے میں جب چیف سیکریٹری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں ہونے والے جی۔20 اِجلاس پر تبادلہ خیال

Next Post

شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنایا جائےگا /چیف سکریٹری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنایا جائےگا /چیف سکریٹری

شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنایا جائےگا /چیف سکریٹری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS