Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

یوروپ میں شدید گرمی سے لوگوں کا جینا محال، اسپین-پرتگال میں 1000 افراد ہلاک

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یوروپ میں شدید گرمی نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ اسپین اور پرتگال میں گزشتہ سات ماہ میں ہی تقریباً 1000 لوگوں کی اس گرمی کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ برطانیہ کی حالت بھی انتہائی بدتر ہے جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری کو بھی پار کر گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ فی الحال جاری رہنے والا ہے۔ برطانیہ، اسپین، فرانس، پرتگال، اٹلی اور ترکی میں گرمی کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

اگر صرف پرتگال کی بات کی جائے تو گرمی سے گزشتہ 7 ماہ میں 659 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسپین اور فرانس کے جنگلوں میں لگی آگ نے درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے درجنوں جنگلوں میں لگی آگ تباہناک ثابت ہو رہی ہے۔برطانیہ کی حالت تو انتہائی دگر گوں ہے۔

یہاں ریکارڈ گرمی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سڑکیں پگھل گئی ہیں اور ریل کی پٹریوں نے اپنا نقشہ بدل لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے انفراسٹرکچر 40 ڈگری درجہ حرارت کو سنبھالنے والے نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر موسم زیادہ گرم ہو جائے تو پانی کو پمپ کرنے والے پائپ، بجلی پہنچانے کی لائنیں اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچے گا۔

دراصل برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے کو عام طور پر سردیوں کے دوران گرمی بنائے رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ گرمیوں میں گرمی کو دور رکھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات میں برطانیہ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 20 فیصد گرم ہونے کا خطرہ ہے، اور یہ خطرہ اوسط درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے آثار نظر آنے لگے ہیں کیونکہ یہاں سڑکوں پر ڈامر پگھلنے لگا ہے۔ لوٹن ایئرپورٹ کا رَنوے بھی پگھل گیا ہے۔

ریلوے ٹریک بھی بڑھتے درجہ حرارت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور پھیلتے جا رہے ہیں۔برطانیہ کے نیشنل ریل سروس نے شدید گرمی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو سفر سے بچنے کے لیے کہا ہے۔ حالانکہ لوگوں کو ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر جانا ہی پڑ رہا ہے۔ وزارت ریل نے بتایا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ہونے پر ٹریک کی درجہ حرارت 50 ڈگری، 60 ڈگری اور یہاں تک کہ 70 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہانگ کانگ کی چین مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے/ چینی اہلکار

Next Post

فالون گونگ کو چین میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
فالون گونگ کو چین میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا

فالون گونگ کو چین میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS