بروسلز//یورپی انویسٹمنٹ بینک ( ای آئی بی) نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کو محدود کرنے کے لیے ہندوستان کی قیادت والے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر( سی ڈی آر آئی ) میںشمولیت اختیار کرلی ہے۔ ای آئی بی نے ایک بیان میں کہا کہ بنک قومی حکومتوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ترقی کے تمام مراحل پر ممالک میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے لیے لچکدار انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔یوروپین انویسٹمنٹ بنک کے صدر وارنر ہوئر نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے لیے لچکدار عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے سی ڈی آر آئی بنانے کے لیے ہندوستانی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا، ٹیم یورپ کے ایک حصے کے طور پر، یوروپین انویسٹمنٹ بنک اور کولیشن فار ڈیزاجسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کے اراکین کو مشاورتی اور مالی مدد فراہم کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ یوروپین یونین کے تمام متعلقہ اقدامات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ہوئر نے مزید کہا، ہم ایک سبز، پائیدار اور لچکدار دنیا کے مشترکہ وژن کا اشتراک کرتے ہیں، جو تعاون، علم کے تبادلے اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔
میں اس مشترکہ ویژن کو ٹھوس منصوبوں میں ترجمہ کرنے کا منتظر ہوں جس سے ہم سب مستفید ہو سکتے ہیں۔ یوروپین یونینآب و ہوا کے بینک کے طور پر، یوروپین انویسٹمنٹ بنک ،کولیشن فار ڈیزاجسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کے کے اندر علم کے اشتراک پر کام کرے گا۔ بنک اپنے اراکین کی تحقیق اور علم کے انتظام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں سی ڈی آر آئی کی مدد کرے گا۔ سی ڈی آر آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہندوستانی شریک چیئرمین، کمل کشور نے عالمی سطح پر پائیدار اور لچکدار
بنیادی ڈھانچے کے نظام کی فراہمی کے لیے سی ڈی آر آئی کے وژن کی حمایت کرنے کے ای آئی بی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا، سی ڈی آر آئی ای آئی بی کا خیرمقدم کرتا ہے، جو کہ موسمیاتی کارروائی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے دنیا کے اہم مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے، ایک رکن کے طور پر اور اس مہارت کو تسلیم کرتا ہے جو یہ اتحاد کی سرگرمیوں اور رکن ممالک کی مدد کے لیے لائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ سی ڈی آر آئی کا آغاز 2019 میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایکشن سمٹ میں ہندوستان کی پہل پر کیا گیا تھا اور اس کے اراکین کو علم اور وسائل کا اشتراک کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہدافک و پورا کرنے اور بنیادی خدمات تک عالمی رسائی کو بڑھانے میں ممالک کی مدد کرتا ہے۔






