Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سنگ میل کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے /چیف سیکرٹری

by Indian Times
21/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سنگ میل کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے /چیف سیکرٹری
سری نگر////انفو/////چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر کے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کی طرف سے انتظامیہ کے لئے منعقدہ ورکشاپ کے اختتامی دِن کہاہے کہ جموں و کشمیر سال 2024 ءتک ’زیرو پاورٹی‘ اور ’سب کے لئے مکان‘ کے سنگ میل کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایس ڈی جی کی عمل آور ی کے لئے ٹیکنالوجی کے نظام ، عمل او راِستعمال کے موضوع پراَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے کیا جس میں سابق مرکزی سیکرٹری کارپوریٹ افیئرس شری انوراگ گوئیل ، ایڈوائزرایس ڈی جی ، یو این ڈی پی ، مختلف اِنتظامی سیکرٹریوں اور یو این ڈی پی کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں کہا کہ دیر پا ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کی تکمیل مطلوبہ ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک عالمی فریم ورک ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسا کہ بحث و تمحیص کی گئی کہ ایس ڈی جیز کے مطابق بجٹ بنانے کا عمل یہاں کی بہت سی ریاستوں اور یوٹیز کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے اور جموںوکشمیر بھی مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اس عمل کے لئے تیار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی پی ایم اے وائی کے تحت تقریباً 1.9 لاکھ مکانات کا احاطہ کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے اور یہ تمام بے گھر اَفراد کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہےں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر سوچھ بھارت مشن گرامین میں سرفہرست ریاستوں اور یوٹیز کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کا ہر گاﺅں اَب پلس او ڈی ایف ہے لیکن مطلوبہ نتائج تک پہنچنے اور ماڈل زُمرے میں جانے کے لئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے پیرامیٹروں میں جموںوکشمیر یوٹی قومی اوسط سے بہت آگے ہے اور مستقبل میں ملک کی ماڈل ریاستوں اور یوٹیز میں سے ایک ہونے والاہے۔اُنہوں نے اَفراد اور اِداروں کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ وہ ایس ڈی جی اہداف کو پورا کرنے کے لئے اَپنی سوچ کواَز سر نو ترتیب دے سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کا مقصد ایک متعین روڈ میپ اور بہترین ٹائم لائنز کے ساتھ ایس ڈی جی 2.0 کو اَپنے مقصد کے طور پر عملاناہے ۔ اُنہوں نے مشورہ دیا کہ یہاں سے 6ماہ ، ایک برس یا ایک دہائی کے بعد خود کو کہاں دیکھنا ہے ۔ اس بارے میں واضح خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں ے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اگلے ماہ تک ایس ڈی جی پورٹل کو لائیو بنانے کی بھی ہدایت دی جو ہدفی اَقدامات کے لئے بروقت ڈیٹا فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے شری انوراگ گوئیل کا شکریہ اَدا کیا کہ وہ افسروں کے ساتھ اَپنے خیالات او رمہارت کا اشتراک کریں تاکہ اُنہیں حکومت کو درپیش مستقبل کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کی طاقتوں اور مواقع کی روشنی میں آگے بڑھنے میں مدد کرے ۔شری انوراگ گوئیل نے اَپنے خطاب میں ایس ڈ ی جی کو مستقبل کے لئے تیار حکمرانی کے حصول کے لئے ایک گاڑی قرار دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اِدارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانا اِنتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت داری مستقبل کے لئے تیار جموںوکشمیر بنانے میں قابل قدر ثابت ہوسکتی ہے۔اُنہوں نے اَپنی پرزنٹیشن میں ایسے مو¿ثر نظام ، عمل او رٹیکنالوجیوں پر روشنی ڈالی جو ایس ڈی جیز کے تیزی سے عملانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ اُنہوں نے ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا جو ان کے بقولِ صرف آئی ٹی ٹولز پر مبنی نہیں ہے بلکہ بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ مستقبل کی ٹیکنالوجیوں پر مبنی ہے۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جموںوکشمیر کے پاس ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے تمام پالیسیوں کو آسانی سے عملانے کے لئے صحیح سمت اور قیادت ہے ۔ اُنہوں نے اعلیٰ سطح پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور نگرانی کے لئے ایس ڈی جی کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرنے کے لئے کہا۔یو این ڈی پی کے ماہرین ، منصوبہ بندی ، تعلیم ، صحت، صنعت اور دیگر محکموں کے ا،نتظامی سیکرٹریوں نے اَپنے کامیابیوں اور مستقبل کے رود میپ کے بارے میں متعدد پرزنٹیشن پیش کیں۔ ان سب نے جموںوکشمیر یوٹی میں ایس ڈی جیز کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر عابد رشید نے یوم آزادی کیلئے محکمہ ثقافت کی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS