Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

چیف سیکرٹری نے سکولوں کی درجہ بندی اور اَساتذہ کی گریڈنگ رِپورٹ جاری کی

by Indian Times
21/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے سکولوں کی درجہ بندی اور اَساتذہ کی گریڈنگ رِپورٹ جاری کی
سری نگر……انفو…..چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر میںپہلی بار سکول ریکنگ اور اساتذہ کی درجہ بندی جاری کی جو اَساتذہ اور سکول کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ سکولی تعلیم سے تیار کردہ سمکشا ایپ اور پورٹل کے بذریعہ ڈیجیٹل موڈ چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلباءسے فیڈ بیک جمع کر کے شائع کی گئی ہے۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمارکے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج، ناظم سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین، سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم نصیر وانی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ محکمہ سکولی تعلیم کی جانب سے اُٹھایا گیا یہ ایک اِنقلابی قدم ہے اور اِس سے سکولوں او راَساتذہ کی بروقت تشخیص میں کافی مدد ملے گی ۔ اِس طرح والدین اور منتظمین کو تعلیمی نظام کی حقیقی تصویر ملے گی اور یقینی طور پر سکولوں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور طلباءکے سیکھنے کے نتائج کو بڑھانے کے لئے اَساتذہ کی مخصوص تربیت بھی ڈیزائن ہوگی۔ ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہا کہ سرکاری شعبے میں اساتذہ قابلیت کے لحاظ سے بہترین ہیں اور تربیت پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے لیکن عملی نقطہ نظر، تدریس کے جدید اورتعلیمی طریقہ کار پر اساتذہ کی توجہ بہتر نتائج کو یقینی بنائے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سمکشا اَساتذہ کی کلاس روم اِن پُٹ ،لین دین کے حوالے سے ان کی صحیح کارکردگی کی عکاسی کرے گی اور سبجیکٹویٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑے گا۔ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے محکمہ سکولی تعلیم کو مشورہ دیا کہ اساتذہ کی سالانہ کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے فیڈ بیک کو ایک معیار بنائیں اور اُنہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی سطح پر رپورٹوںکا تجزیہ کریں اور تعلیمی نظام کو مزید متحرک اوراین اِی پی 2020کے مطابق بنانے کے لئے کام کریں۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی تمام مقامات پر ہر شہری کو اِنتہائی مو¿ثر اَنداز میں ان خدمات تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے مختلف آن لائن خدمات متعارف کروا کر صد فیصد ڈیجیٹل اور شفاف نظام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ان اقدامات سے جموں و کشمیر سمکشا ایپ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سکولوں کی درجہ بندی کرنے والا ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے۔ سہ ماہی جائزہ لیا جائے گا اور وسائل کی دستیابی کے مطابق مرحلہ وار طریقے سے عمل درآمد کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے اُمید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر یوٹی کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے جسے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ذریعے اَپنا یا جائے ۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیرکے پاس ملک میں بہترین بننے کی مطلوبہ صلاحیت اور خواہش ہے جو مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے کی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے بتایا کہ سمکشا طلبہ کے اِن پٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکردگی اور سکولوں کی صورتحال کے بارے میں سسٹم سے تیار کردہ رپورٹس فراہم کرتی ہے۔ طلباءکے پاس سکولوں میں طلباءکے فائدے کے لئے چلائی جانے والی مختلف سہولیات،سکیموں اور تدریس کے دوران کلاس روم میں اساتذہ کی تکنیک اور طرزِ عمل کی بنیاد پر تقریباً 25 سوالات کو ہندی، انگریزی اور اردو زبانوں میں فیڈ بیک فراہم کرنے کی سہولیت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان پیرامیٹروں پر اس موبائل ایپ کے ذریعے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا ردعمل حاصل کیا گیا ہے اور اس عمل میں حاصل ہونے والے سکور کی بنیاد پر سکولوں کی رینکنگ کا تعین کیا گیا ہے اور اساتذہ کی گریڈنگ کی گئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ فیڈ بیک ماہانہ بنیادوں پر حاصل کیا جائے گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر، سماگرا ہ شکھشا نے ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ یہ نظام اِن ہاﺅس تیار کیا گیا ہے اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ستمبر 2023ءکے مہینے کے لئے پہلا فیڈ بیک حاصل کیا گیا تھا تاکہ سکولوں کا جائزہ لیا جاسکے اور اَساتذہ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور کم کامیابی حاصل کرنے والوں کی نشاندہی کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ چھٹی جماعت سے 6,42,231 طلباءکو پورٹل میں رجسٹر کیا گیا ہے اور 74,790 اساتذہ کے ساتھ میپ کیا گیا ہے جو 9,757 ایسے سکولوں میں انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔ ماہ ستمبر2023ءکے دوران 8,163 سکولوں کے 55,772 اساتذہ کے لئے 2.49 لاکھ طلباءسے 10.97 لاکھ فیڈ بیک موصول ہوئے ہیں۔ سکولوں کی درجہ بندی اور اساتذہ کی درجہ بندی کا تعین سکولوں اور اساتذہ کے 100 پوائنٹس کی بنیاد پر حاصل کردہ سکور کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس تشخیصی عمل کے دوران3,696 سکولوں کو ایفشنٹ، 4,441 کوفلورشنگ ، 1,134 کوویری گُڈ، 154 کوگڈاور 29 کوسٹیرونگ کے طور پر درجہ دیا گیا۔اِسی طرح اَساتذہ میں سے 1,857 کو بہترین، 31,340 کو بہت اچھا، 20,836 کو اچھا، 863 کو اوسط اور 216 کو اوسط سے کم درجہ دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکمز مفت ایچ آئی وِی وائرل لوڈ ٹیسٹنگ شروع کرے گا۔مفاہمت نامہ پر دستخط

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے محکمہ سکولی تعلیم کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے محکمہ سکولی تعلیم کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے محکمہ سکولی تعلیم کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS