Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
21/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ
بارہمولہ /20 دسمبر/ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغرنے مالی برس2023-24ءکے لئے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔محکمہ آر اینڈ بی کے متعلقہ افسران نے مختلف منصوبوں کا ایک جامع سیکٹر وار جائزہ اور ضلع کے اَندر ترقیاتی کاموں پر تفصیلی پیش رفت کی رِپورٹ پیش کی۔اِس موقعہ پر سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ضلع میں شروع کئے گئے مختلف کاموں کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔میٹنگ کا جانکاری دی گئی کہ ضلعی سرمایہ کاری، نبارڈ، اے ڈی ایف، ایس ایس وائی وغیرہ جیسے مختلف ضلع ترقیاتی منصوبوں کے تحت جاری کردہ بجٹ میں سے کل 54.24 کروڑ روپے کے اخراجات پورے ہو چکے ہیں جبکہ باقی منصوبے تکمیل یا ٹینڈر کے بعد کے مراحل میں ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف ترقیاتی اَقدامات کے تحت 364 کلومیٹر سڑکوں کے ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 315 کلومیٹر کو مالی برس کے لئے میکڈیمائز کیا گیا ہے۔ اِسی طرح دیگر شعبوں جیسے ڈرین ورک، آر،بی والز، پائپ بچھانے کے منصوبوں میں بڑے کام مکمل ہو چکے ہیں۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے موجود اَفسران کو ہدایت دی کہ مالی برس 2023-24ءکے لئے مقرر کردہ ترقیاتی اہداف کو مقررہ مدت کے اَندر پورا کریں اور دسمبر کے آخیر تک اخراجات کی زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹرسیّد سحرش اَصغرنے محکمہ ریونیو کو ہدایت دی کہ وہ زمین کے مسائل ، درختوں کی کٹائی اور دیگر معاملات سے متعلق کسی بھی رُکاوٹ کو حل کرنے میںآر اینڈ بی کی مدد کرنے کی ہدایت دی جو ترقیاتی اَقدامات کی پیش رفت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔میٹنگ میں سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی بارہمولہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ، چیف پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور مختلف ڈویژنوں سے ایگزیکٹو انجینئران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کےلئے پرعزم /لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کےلئے پرعزم /لیفٹیننٹ گورنر

ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کےلئے پرعزم /لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS