Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

الطاف بخاری نے نروال دھماکوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت

by Indian Times
22/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

الطاف بخاری نے نروال دھماکوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت
جموں/21جنوری/اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع جموں کے نروال علاقہ میں ٹرانسپورٹ نگر میں دو دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔یہاں جاری بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ جموں میں دو دھماکے امن کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے والے لوگوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا”ایسا لگتا ہے کہ راجوری میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد کشیدگی پھیلانے کے لئے یہ دھماکے کئے گئے ہیں۔ اس واقعے نے جموں و کشمیر کے امن پسند لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے“۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ واقعہ کی مناسب تحقیقات ہونی چاہئے اوراِن دھماکوں میں ملوث افراد کو سزا دی جائے جن کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔اپنی پارٹی صدر نے کہا”اپنی پارٹی پرتشدد کارروائیوں اور لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔ “۔ انہوں نے مزید کہا” جموں امن اور بھائی چارے کی علامت ہے جہاں پر مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں“۔انہوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ ملک دشمن عناصر جوکہ جموں اور کشمیر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے پر ت±لے ہیں اور لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کو قرار ِ واقعی سزادی جائے۔دریں اثنائ پوری اپنی پارٹی قیادت نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہوئے افراد کو خصوصی علاج فراہم کرنے اور شدید زخمیوں کو بغر ض علاج ومعالجہ بیرون ِ جموں وکشمیر بھی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کالج گوگجی باغ کا کیادورہ

Next Post

سنجیو ورما نے پرمنڈل میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سنجیو ورما نے پرمنڈل میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا کیا افتتاح

سنجیو ورما نے پرمنڈل میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS