Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کالج گوگجی باغ کا کیادورہ

by Indian Times
20/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کالج گوگجی باغ کا کیادورہ
سری نگر۔۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کا دورہ کیا اور سپورٹس ایکٹیوٹی ہال، کمپیوٹر لیب ، رینو یٹیڈ لیدر ٹیکنالوجی ورکشاپ اور تجدید شدہ لکڑی کی ٹیکنالوجی ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے جدید ترین ایل اے این نیٹ ورکنگ اور سی سی ٹی وِی سرویلنس پر کمپیوٹر لیب کے قیام میں کئے گئے کام کی تعریف کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے تزئین و آرائش شدہ لیدر ٹیکنالوجی لیب کا اِفتتاح کرتے ہوئے سیلاب زدہ لیدر مشینری کی بحالی کے لئے پرنسپل اور فیکلٹی کی کوششوں کو سراہا ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ان مشینری کو طلباءکی عمل تربیت کے لئے مکمل طور پر اِستعمال کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لیدر مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کی بڑی صلاحیت ہے جس سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ووڈ ٹیکنالوجی کی تجدید شدہ ورکشاپ کا اِفتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ طلباءکو لکڑی سے کام کرنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی سکھا ئی جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے اِنڈور سپورٹس ہال کا اِفتتاح کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اِظہا رکیا کہ کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جو طلباءکی مجموعی شخصیت کی تعمیر میں بہت اہم ثابت ہوگا ۔ اِدارے کے طلباءنے ثقافتی پروگرام پیش کیا جس کو خوب سراہا گیا۔بعد میں ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیکلٹی سٹاف اور ہونہار طلباءمیں توصیفی اَسناد بھی تقسیم کیں۔پرنسپل کے جی پولی تکنیک اِنجینئر اِمتیاز احمد شانے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر ماتا زیشتہ دیوی مندر میں حاضری دی

Next Post

الطاف بخاری نے نروال دھماکوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
الطاف بخاری نے نروال دھماکوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت

الطاف بخاری نے نروال دھماکوں کی سخت الفاظ میں کی مذمت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS