Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر مملکت تعلیم انپورنادیوی نے بڈگام کا کیادورہ

مختلف پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور اِی سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
22/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت تعلیم انپورنادیوی نے بڈگام کا کیادورہ
مختلف پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور اِی سنگ بنیاد رکھا
بڈگامانفومرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم انپورنا دیوی جو کہ مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت جموںوکشمیر کے دورے پر ہیں ، نے آج بڈگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے کانفرنس ہال بڈگام میں ایک میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیموں اور فلاحی اقدامات کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت موصوفہ نے مجموعی کام پر ضلعی اِنتظامیہ کو سراہا او رضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِسی جذبے اور لگن کے ساتھ اَپنی مصروفیات کو جاری رکھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام نئے ہنر مندی کی نشو و نما او رپیشہ ورانہ کورسوں کے تعارف کے لئے پائلٹ ضلع ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں اور علاقوں کے درمیان بالخصوص جموںوکشمیر اور ہندوستان کے دیگر علاقوں میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہر اِستفادہ کنندہ کو جی او آئی کی تمام سکیموں کا فائدہ ملنا چاہئے۔پی ایم پوشن سکیم کے تحت کلاس روم ، بیت الخلاء، وردی ، کتابیں ، دوپہر کے کھانے جیسی مکمل سہولیات موجود ہیں او رتعلیمی شعبے میں مزید ترقی کی جائے گی۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر یوٹی کی حکومت عوام کے تمام جائز مطالبات پر عمل کرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اَپنے عوام کی فلاح و بہبود اور اَپنی فلاحی سکیموں کو مقررہ وقت میں مستحق فائدہ اُٹھانے والوں تک پہنچانے کے لئے پُر عزم ہے۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے مختلف پروجیکٹوں کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا او رآر اینڈ بی سیکٹر کے 1939 کروڑ مالیت کے سڑک پروجیکٹوں ، جے جے ایم کے تحت 65.71 کروڑ مالیت کے 8 واٹر سپلائی سکیمیں ، پی ایم جے ایس وائی کے تحت 6 سڑکوں اور 39.17 کروڑ مالیت کے آر اینڈ بی اور تعمیرات کا اِی ۔سنگ بنیاد رکھا ۔بابا نصیر ممٹھ کنال کی مالیت 7.26 کروڑ ہے۔میٹنگ میں دیگر متعلقین کے علاوہ ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان، ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین ، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان ، اے ڈی ڈی سی بڈگام، اے ڈی سی بڈگام اور تمام ضلعی اور سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں آیوشمان بھارت ، پی ایم اے وائی ، پی ایم جی ایس وائی ، منریگا ،بی بی بی پی ، ایس بی ایم ، آئی سی ڈی ایس ، یوتھ سٹارٹ اَپ لون سکیم ، پی ایم پوشن ، ایس ایس اے اور دیگر فلاحی سکیموں سمیت سکیموں کی پیش رفت کی تفصیلی صورتحال پیش کیا۔وزیر مملکت کو سکول کمپلیکس سسٹم کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کے تحت کلسٹر سکولوں کے اَندر اِنسانی وسائل کا اِشتراک ہوتا ہے، یہ بھی ضلع بڈگام کی طر ف سے اُٹھائی گئی پہل ہے جس میں ایک آفیسر ایک سکول کو مجموعی طور پر نگرانی او ررہنمائی کے لئے’ ایک سکول ایک آفیسر اقدام‘ کے تحت اَپناتا ہے۔بتایا گیا کہ بڈگام میں 7اَٹل ٹنکرنگ لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں او ربڈگام ضلع میں کام کرنے والے سکولی تعلیم محکمہ کے ہر ٹیچر کو این اِی پی کے تحت تربیت دی جاتی ہے۔ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین نے کہا کہ ایک سکیم ” تلاش “ کے تحت جہاں کبھی داخلہ نہیں لیا گیا یا سکول چھوڑنے والوں کو تلاش کر کے سکولوں میں واپس لایا جاتا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ جہاں تک صحت کا تعلق ہے بڈگام کے مختلف علاقوں میں بنیادی مراکز صحت کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے وزیرمملکت کو جانکاری دی کہ بڈگام میں بھی108 ایمرجنسی نمبر کام کر رہا ہے۔ کووڈ ویکسی نیشن اور امیونائزیشن صد فیصد مکمل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آئی سی ڈی ایس اور سماجی بہبود میں سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام اور دیگر کے تحت صد فیصد ہے جبکہ صحت کارڈ کے تحت آنے والے دنوں میں اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

 جموں وکشمیر میں پروموشنل فلم ” آیوش کے بڑھتے قدم“ کا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 جموں وکشمیر میں پروموشنل فلم ” آیوش کے بڑھتے قدم“ کا آغاز

 جموں وکشمیر میں پروموشنل فلم ” آیوش کے بڑھتے قدم“ کا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS