Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری کی تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت

by Indian Times
22/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری کی تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت

سری نگرانفوچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ کے پین نیشن پروگرام کے تحت اَپنی سرگرمیاں تیز کریں۔میٹنگ میں دونوں صوبوں کے صوبائی کمشنران ، کمشنر سیکرٹری ثقافت، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ اَفسران ذاتی طور پر یا بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے اِس پروگرام کے تحت اَب تک کی گئی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ۔اُنہوں نے ہر ضلع ترقیاتی کمشنر سے اِس ماہ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کی نوعیت اور تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ پورٹل پر روزانہ کم سے کم 100یونٹوں کو اپ لوڈ کرنے کا ہدف رکھیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف اَچھے معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ متعلقہ سرگرمیاں ہی اپ لوڈ کی جائیں ۔ اُنہوں نے امور نوجوان و کھیل کود ، اعلیٰ تعلیم ، سکولی تعلیم ، رورل ڈیولپمنٹ ، آر اینڈ بی اور دیگر محکموں کے درمیان تال پر زور دیا تاکہ ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی جاسکیں۔اُنہوں نے اِن سرگرمیوں میں عوام سے شرکت کی درخواست کی کیوں کہ یہ دراصل ان کے لئے ہیں۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے ہر شہری کو کھیل یا ثقافتی میدان میں اَپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کاموقعہ فراہم کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ تمام سرگرمیاں ” امرت کال“ کا پیش خیمہ ہیں جس سے قوم گزر رہی ہے ۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ سرگرمیاں 15 اگست 2023 ءتک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو “ آزادی کے 75 برس اور اس کے لوگوں ، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ اور اس کی یاد منانے کے لئے مرکزی حکومت کی ایک پہل ہے۔’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘ کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021ءکو شروع ہوا جس نے ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لئے 75 ہفتوں کی اُلٹی گنتی شروع کی او رایک برس کے بعد 15 اگست 2023 ءکو ہو جائے گا۔بعد میں چیف سیکرٹرینے روشنیوں کے تہوار دیوالی سے قبل اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے دونوں صوبائی کمشنروں سے کہا کہ وہ اِس خصوصی موقعہ پر لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ ان تمام علاقوں میں بجلی اور پانی کی معیاری فراہمی کو یقینی بنایا جائے جہاں لوگ یہ تہوار منا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے سڑکوں پر نظم و ضبط اور ہر جگہ اَمن و اَمان برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ تہوار پورے جوش و خروش او رمذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے سکاسٹ جموں میں کلائمیٹ چینج کے منظر نامے پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کیااِفتتا ح

Next Post

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے اودھم پور کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے اودھم پور کا کیا دورہ

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے اودھم پور کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS