Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جی۔20:ڈی سی پلوامہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
23/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی۔20:ڈی سی پلوامہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا
پلوامہ/22مئی/ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا کا پورہ میں جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے جنوبی کشمیر کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا۔اِس ٹورنامنٹ کا اِنعقاد گرام پنچایت کا کا پورہ نے ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن پلوامہ کے اِشتراک سے کیا تھا اور اِس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طو رخاص اَفراد کے لئے کھیل مقابلوں کا اِنعقاد اُنہیں اَپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں کارکردگی دِکھانے کے اَپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل مقابلوں میں شرکت سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کا اعتماد بڑھے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کاکا پورہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اِنعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی اِس طرح کے ایونٹوں کا اِنعقاد کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ ایسے ٹورنامنٹوں کی سہولیت فراہم کی جائے جہاں خصوصی صلاحیتوں کے حامل اَفراد کھیلنے سے لطف اَندوز ہوسکیں۔دریں اثنا، ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ نے تمام مدد کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا او رٹورنامنٹ کا اِفتتاح کرنے پر اُن کی تعریف کی ۔اِس کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کے جسمانی طور خاص اَفراد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ ، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا کا پورہ ، اَساتذہ اور دیگر متعلقین بھی موجو دتھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سخت سیکورٹی کے بیچ مندوبین کا قافلہ سری نگر پہنچا

Next Post

اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر پارم پورہ کی اَپ گریڈیشن و رِی ویمپنگ کو منظور ی دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر پارم پورہ کی اَپ گریڈیشن و رِی ویمپنگ کو منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر پارم پورہ کی اَپ گریڈیشن و رِی ویمپنگ کو منظور ی دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS