Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے تازہ ترین خصوصیات اور معلومات کے جدید ترین یوٹی پورٹل کا آغاز کیا

by Indian Times
23/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے تازہ ترین خصوصیات اور معلومات کے جدید ترین یوٹی پورٹل کا آغاز کیا
سری نگرسری نگر/انفو/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری کی موجودگی میں مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے معلومات اور خدمات کی مربوط ترسیل کے لئے ایک سنگل وِنڈو پلیٹ فارم جدید ترین یوٹی پورٹل کا آغاز کیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خدمات اور معلومات پیش کرنے والے اِس جامع پلیٹ فارم کو بنانے کے لئے محکمہ آئی ٹی اور این آئی سی کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پورٹل خدمات حاصل کرنے والے یا یوٹی کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے تمام لوگوں کے لئے وَن سٹاپ سلوشن کے طور پر کام کرے گا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹر ی نے آ ن لائن خدمات پر عوام کے ردِّعمل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اُنہوں نے آر اے ایس پورٹل پر درخواست دہندگان کے تاثرات اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لئے آٹو اپیل سسٹم کے ساتھ خدمات کے مربوط کی صورتحال کا بھی نوٹس لیا۔تقریب آغاز کرنے کے دوران بتایا گیا کہ اِس پورٹل کا مقصد ملک کے شہریوں کو جموںوکشمیر کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا ہے ۔ پورٹل سے فراہم کردہ بنیادی افعال یوٹی میں حکومتی ڈھانچے ، بجٹ ، کلیدی نوٹیفیکشنز ، سرکاری سکیموں ، اہم اَفسران ، اہم اِداروں ، نیوز فیڈ ، سوشل میڈیا اور ایمرجنسی رابطوں وغیرہ سے متعلق ہیں۔ یہ شہریوں،کاروباری اِداروں اور بیرون ملک مقیم لوگوں کے لئے لین دین کی سرکاری خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ پورٹل کے مختلف حصوں اور خصوصیات میں یوٹی کا پروفائل شامل ہے اور یہ تین زبانوں انگریزی ، اردو اور ہندی میں دستیاب ہے ۔حکومت اور اس کے اَفسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والا ایک الگ سیکشن ہے ۔ اِس میں جموںوکشمیر محکموں او رتمام اَضلاع کے روابط بھی شامل ہیں۔ ایل جی آفس ، جی اے ڈی ، جے اینڈ کے پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، ٹریفک پولیس ، ایس کے آئی ایم ایس ، اِی ڈی آئی ، جے کے پی ایس سی ،جے کے ایس ایس بی ، اِی ۔ اُنّت ، اِی گورنمنٹ انیشیٹوز ، موبائل ایپس ، تعلیمی اِدارے ، شہری خدمات ، ٹینڈر جیسے کچھ اہم ویب سائٹس کے اہم لنکس اور اِشتہار پورٹل پر دستیاب ہے۔ پورٹل کی اہم بات یہ ہے کہ پورٹل جموںوکشمیر سے متعلق تازہ ترین خبروں اور واقعات کے بارے میں بھی معلومات اور لوگوں کو مستند معلومات فراہم کرتا ہے ۔ ایکسپلور جے اینڈ کے سیکشن میں جموںوکشمیر کی خوبصورتی شامل ہیں اور اِس جگہ کو دستکاری ، سیاحت ، آرٹس اینڈ کلچر ، باغبانی ، شری اَمرناتھ جی شرائین، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین وغیرہ کے لئے تلاش کیا جاسکتا ہے۔یہ بھی اِنکشاف ہوا کہ پورٹل ڈی اے آر پی جی کی نیشنل اِی ۔ سروس ڈیلیوری اسسمنٹ ( این اِی ایس ڈی اے ) کے رہنما خطو ط کے ساتھ صد فیصد شکایات کی گئی ہے اور اس میں ضلع مجسٹریٹوں اور سینئر اَفسران کے رابطہ کی تفصیلات سے اَضلاع کی فہرست بھی شامل ہے ۔ اِس کے علاوہ پورٹل پر”گریوینس و شکایات“ درج کرنے کی سہولیت بھی ہے۔اِس تقریب کے دوران چیف سیکرٹری نے محکمہ زراعت (دس) ، محکمہ سماجی بہبود (چار)اور مشن یوتھ (دو) کی 16سکیموں کو ” مائی سکیم “ پورٹل پر بورڈنگ پر بھی آغاز کیا جو حکومت کی طرف سے پیش کردہ تمام مستفید ین پر مبنی سکیموں اور فلاحی پروگراموں کے لئے ایک خصوصی ویب پورٹل ہے۔ان میں سے متعدد سکیموں میں اِنٹگریٹیڈ شیپ ڈیولپمنٹ سکیم، کسان کریڈٹ کارڈ ، آر کے وِی وائی، پی ایم کسان، نیشنل ایگری کلچر مارکیٹ ، زرعی میکانائزیشن پر ذیلی مشن ، نابینا اَفراد کے لئے رہائشی سکول، ناری نکیتن ، بال آشرم ،تشدد کے شکار بچوں کے لئے مالی اِمداد ،رائز ٹو گیدراور سپیرنگ اَنٹرپرینیور شپ اِنیشیٹو وغیرہ شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بانڈی پورہ کی تعمیر کو منظور ی دی

Next Post

ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے پُر عزم /ڈاکٹر سحرش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے پُر عزم /ڈاکٹر سحرش

ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے پُر عزم /ڈاکٹر سحرش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS