Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے پُر عزم /ڈاکٹر سحرش

by Indian Times
23/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے پُر عزم /ڈاکٹر سحرش
بارہمولہ/ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے یہاںضلع بارہمولہ میں زراعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے آج ایگری کلچر ایکسٹینشن آفس میں اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت ہنی پروسسنگ کم بوٹلنگ پلانٹ او رہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅس کا اِفتتاح میں ۔ضلع میں پروسسنگ اینڈ بوٹلنگ پلانٹ 11.19 لاکھ روپے کی لاگت کی رقم سے سیٹ اَپ اَپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے اور یومیہ بنیاد پر شہد کی پروسس اور فلٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلانٹ کسانوں کو بغیر منافع کی بنیاد پر خدمات فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں مگس پالن کی ایک بڑی تعداد ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ اَب کسانوں کو اَپنے شہد کو قابل فروخت مصنوعات کے طور پر فروخت کرنے اور ان کی آمدنی میں اِضافہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اِنتہائی ضروری پلانٹ شہد کی پروسسنگ ، فلٹرنگ او ربوٹلنگ میں مددد کرے گا جس سے اِس کی بڑی حد تک فروخت ہوگی۔اُنہوں نے ورمل ہنی برانڈ کو لانچ کرنے کے بعد کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اِس برانڈ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِسی طرح کے منافع پر مبنی اقدامات دوسرے علاقوں میں بھی اُٹھائے جائیں گے تاکہ یہ پلانٹ کسانوں کے لئے اَپنی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر مارکیٹ کرنے کے لئے بہت سے راہیں ہموار ہوں گی۔بعد اَزاں ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے ساتویں ہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅس کا اِفتتاح کیا جس کی تخمینہ لاگت 5لاکھ روپے ہے۔اُنہوں نے پولی ہاﺅس کا اِفتتاح کرنے کے بعد ہائی ٹیک پولی ہاﺅسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ویجی ٹیبل میں پوٹینشل کو تلاش کرنے کے لئے ہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅسز نمایاں کردار اَدا کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت نے ضلع میں ہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅسز قائم کئے ہیں تاکہ کسان طبقے کو مختلف سبزیوں کی فصلوں کے پودوں کی سال بھر دستیابی کویقینی بنایا جاسکے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے مربوط کا شت کاری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کسانوں سے کہا کہ وہ اَپنے زرعی کاموں کو متنوع بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ضلعی اِنتظامیہ کا شت کار طبقے کو ان کی زرعی سرگرمیوں کو جامع طریقے سے اَنجام دینے کے لئے تمام تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یوسف راتھر اور چیف ایگری کلچر آفیسر یاد وندر سنگھ کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے تازہ ترین خصوصیات اور معلومات کے جدید ترین یوٹی پورٹل کا آغاز کیا

Next Post

جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS