Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

امیت شاہ دو روزہ دورے پر آ ج جموں وکشمیر وارد ہونگے

by Indian Times
23/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امیت شاہ دو روزہ دورے پر آ ج جموں وکشمیر وارد ہونگے
سری نگر/ 22 جون/ یو این آئی/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دو روزہ دورے جموں و کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔بتا دیں وزیر داخلہ امت شاہ جمعے کے روز دو روزہ دورے پر جموں پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ یو ٹی کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روز دورے جموں و کشمیر کے دوران 23جون جمعے کے روزجموں وارد ہونگے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وارد ہونگے اور شاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سانبہ میں سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹری کا سنگ بنیار رکھیں گے اور بعد ازاں جموں شہر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی سہ پہر کو وزیر داخلہ سری نگر روانہ ہونگے اور راج بھون سری نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔بعدا زاں وزیر داخلہ مرکزی وزارت کلچر کی جانب سے منعقد کئے جا رہے وتاستا فیسٹول میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتے کے روز سری نگر میں ’والدان ستمب ‘ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔بھاجپا ذائع کے مطابق امیت شاہ پوترا گھپا کے درشن پر بھی جاسکتے ہیں وہاں پر ان کا خصوصی پوجا پاٹ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری نگر میں قیام کے دوران وزیر داخلہ کا مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی پروگرام ہے جبکہ سری نگر میں امیت شاہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا: ‘شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائی گئی ہے’۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ لالچوک، بٹہ مالو، جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ریگل چوک وغیرہ میں اہم چوراہوں پر لگے ناکوں پر گاڑیوں، راہگیروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران موصوف وزیر داخلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔وزیر داخلہ بی جے پی لیڈروں اور امکانی طور پر پنچایتی راج کے کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370 عارضی تھا پھر بھی 70 طویل برسوں تک قائم رہا:نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ

Next Post

جی-20 ممالک کو تعلیم کے شعبہ میں تحقیق، اختراع کو فروغ دینا چاہیے: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم نریندر مودی نیویارک پہنچنے پر کیا گیا شاندار استقبال

جی-20 ممالک کو تعلیم کے شعبہ میں تحقیق، اختراع کو فروغ دینا چاہیے: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS