وزیراعظم کی نئی قومی تعلیمی پالیسی2020تعلیمی نظام کے فروغ کی ضامن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
جموں/۲۲،جون/جے کے ان ایس/یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، قومی تعلیمی پالیسی (NEP-2020) ایک ایسے تعلیمی نظام کو فروغ دے رہی ہے جو طلباءکو باشعور بناتا ہے نہ کہ مشینی ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ یہ زندگی بھر کیلئے سیکھنے کے عمل کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی طلبہ کوسیکھنے اور مختلف شعبوں میں تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے قابل بناتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر اور جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی (NEP-2020) تاحیات سیکھنے کے عمل کو فروغ دیتی ہے اور طلبا کو مختلف شعبوں میں تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے قابل بناتی ہے۔منوج سنہا نے خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے 10 سالوں میں ان مہارتوں کی پیش گوئی نہیں کر سکتے جن کی ضرورت ہوگی لیکن قومی تعلیمی پالیسی2020 انفرادیت، آزاد اور تنقیدی سوچ، اور تخلیقی صلاحیت لچک اور موافقت کو بہتر بنائے گی۔اس موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ مہمان خصوصی تھے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی طلبہ کو علم، حکمت اور اقدار کا حامل بناتی ہے نہ کہ یادوں کا ذخیرہ فراہم کرتی ہے۔انہوںنے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے جذبے کی پیروی کریں۔منوج سنہا کاکہناتھاکہ ہمیں ہر طالب علم کے اندر چھپی انفرادیت اور منفرد صلاحیتوں کا احترام کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج نے کہا کہ کلاس رومز کو ہمت پیدا کرنی چاہیے، طلبہ کو آزادانہ سوچ کی طاقت دینا چاہیے اور انھیں ایک بہتر انسان بننے کی ترغیب دینی چاہیے نہ کہ صرف کلاس ٹاپربننے کی۔انہوںنے کہاکہ جموں یونیورسٹی کایہ خصوصی کانووکیشن ایک طالب علم کی زندگی میں تبدیلی کا لمحہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حقیقی دنیا میں قدم رکھنے کو ایک نئے مشن کی شروعات کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے، خاص علم اور مہارتوں کا استعمال کرنے اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر میں مساوی، پائیدار ترقی میں تعاون کرنے کا مشن۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءپر زور دیا کہ وہ اپنے شوق کی پیروی کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر طالب علم کے اندر چھپی انفرادیت اور منفرد صلاحیتوں کا احترام کرنا ہوگا۔منوج سنہا نے کہاکہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، قومی تعلیمی پالیسی (NEP-2020ایک ایسے تعلیمی نظام کو فروغ دے رہا ہے جو طلباءکو باشعور بناتا ہے نہ کہ مشینی۔قومی تعلیمی پالیسی تاحیات سیکھنے کو فروغ دیتی ہے اور طلباءکو مختلف شعبوں میں تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے قابل بناتا ہے۔انہوںنے پھرکہکہ ہم اگلے 10 سالوں میں ان مہارتوں کی پیش گوئی نہیں کر سکتے جن کی ضرورت ہوگی لیکن انفرادیت، آزاد اور تنقیدی سوچ، اور تخلیقی صلاحیت لچک اور موافقت کو بہتر بنائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ واقعی ایک خوشی کا موقع تھا کیونکہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے طلباءکو ان کی کام کی زندگی کے آغاز میں آشیرواد دیا۔






