Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صدر جے کے ڈبلیو پی ، آئی جی ایم ، سی ڈی اینڈ ای ایف کے وفود نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

by Indian Times
23/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//انفو//جموں و کشمیر ورکرز پارٹی ( جے کے ڈبلیو پی ) کے صدر میر جنید ، بین الاقوامی گجر مہاسبھا ( آئی جی ایم ) اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلایمنٹ فاؤنڈیشن ( سی ڈی اینڈ ای ایف ) کے وفود نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ شیخ جنید نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے لنگیٹ ، کپواڑہ میں کان کنی کے مسئلہ کے علاوہ جل شکتی اسکیموں ، کالج اور اسپورٹس اسٹیڈیم سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے صدر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ذریعہ پیش کردہ حقیقی مسائل کو میرٹ پر ضلد از جلد حل کرنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔

اسی طرح بین الاقوامی گجر مہا سبھا کے ایک وفد نے محترمہ تزیم گجر کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر یو ٹی کے قبائلیوں کی فلاح و بہبود کیلئے یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے بے مثال اور بے پناہ ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے قبائلی لوگوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنانے پر اتنی توجہ دی ہے ۔ بعد ازاں سید محمد رفیق کی قیادت میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلایمنٹ فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ عازمین حج کیلئے یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اظہار تشکر کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری منصوبوں کی حالت کا جائیزہ لیا

Next Post

بے چہرہ ملی ٹنسی کامقابلہ کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کا نیٹ ورک بہت مضبوط

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بے چہرہ ملی ٹنسی کامقابلہ کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کا نیٹ ورک بہت مضبوط

بے چہرہ ملی ٹنسی کامقابلہ کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کا نیٹ ورک بہت مضبوط

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS