Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینک سکول نگروٹہ میں 56ویں یومِ تاسیس کے موقعہ پر لڑکیوں کے ہوسٹل ” تریوینی “ کا کیااِفتتاح

by Indian Times
23/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو…. سینک سکول نگروٹہ نے اَپنے 56ویں یومِ تاسیس کو ایک اہم سنگِ میل کے ساتھ منایا جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نو تعمیر شدہ لڑکیوں کے ہوسٹل ” تروینی “ کا اِفتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ کے آمد پر انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اُنہوں نے سکول کے شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ”شوریہ سمارک“ پر گل دائرے چڑھائے ۔بعدمیں اُنہوں نے اِس موقعہ کو یادگار بنانے کے لئے عملے کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوایا۔تقریب میں جی او سی 16کارپس لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا ، سی او ایس 16کارپس میجر جنرل پرم ویر سنگھ ڈگر شامل تھے ۔ اِس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے اَفسران اور سکول کے سابق طالب علموں نے بھی شرکت کی۔یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز روایتی کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ سکول کیڈیٹ کیپٹن سٹینزین چوسگیال اور سب سے کم عمر کیڈیٹ آیوش شان نے شرکت کی۔پرنسپل کیپٹن سینک سکول نگروٹہ( آئی این) شیبو دیواسیا نے وزیر اعلیٰ کو سکول کا خاص یادگاری تحفہ پیش کیا جو علم، بہادری اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہائی ٹی کے دوران عملے کے ساتھ بات چیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں حوصلہ افزا کلمات تحریر کئے جس میں اُنہوں نے قوم کی تعمیر میں سکول کے کردار کو سراہا۔لڑکیوں کے ہوسٹل ”تریوینی“ کا افتتاح اس دن کی سب سے اہم تقریب تھی جو سکول کی شمولیت، جدید رہائشی سہولیات اور لڑکیوں کے لئے قائدانہ مواقع کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ہوسٹل سکول کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جہاں لڑکیوں کو بھی وہی ماحول میسر ہوگا جو لڑکوں کو حاصل ہے تاکہ وہ تعلیم، نظم و ضبط اور قومی خدمت میں یکساں طور پر کامیاب ہو سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے پر اتفاق

Next Post

رکشا نکھل کھڈسے نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
رکشا نکھل کھڈسے نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

رکشا نکھل کھڈسے نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS