Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

’ ہندوستانی فضائیہ طاقت، بہادری اور لگن کی ایک روشن علامت

لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین یونین میں جموںوکشمیر کے اِلحاق کے 76 برس کی یاد میں ائیر شو میں شرکت کی

by Indian Times
23/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

’ ہندوستانی فضائیہ طاقت، بہادری اور لگن کی ایک روشن علامت
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین یونین میں جموںوکشمیر کے اِلحاق کے 76 برس کی یاد میں ائیر شو میں شرکت کی
جموںانفو/22ستمبر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ائیر فورس سٹیشن ستواری میں ائیر شو اور فضائی بیداری مہم میں شرکت کی۔اس تقریب کا اہتمام ہندوستانی فضائیہ اور جموں و کشمیر حکومت نے مشترکہ طور پر جموں و کشمیر کے ہندوستانی یونین میں الحاق کے 76 برس اور ائیر فورس سٹیشن جموں کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقعہ پر کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہندوستانی فضائیہ طاقت، بہادری اور لگن کی ایک روشن علامت ہے۔ میں ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں کو ان کی شاندار بہادری اور قربانی کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوںاور ایئر واریئروں اور ان کے اہل خانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔“زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری آئی اے ایف کی سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم (ایس کے اے ٹی)، ایئر واریئر ڈرل ٹیم، آکاش گنگا ڈیئرڈیول سکائی ڈائیونگ ٹیم اور ایم آئی 17 1 وی ہیلی کاپٹروں کے شاندار فضائی مظاہرے کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے۔ہوائی جہازوں نے آسمان میں اُڑان بھری اور ایئر واریئروں نے اَپنی پرواز اور تشکیل کی مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔جموں میں اَپنی نوعیت کے پہلے ایئر شو سے عام لوگوں کو ہوا بازی کے لئے خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور وہ ہوا بازی کی حفاظت میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر دفاعی عملے اور ایروبیٹک اور سکائی ڈائیونگ ٹیموں کے ارکان کومُبارک باد دی۔اِس تقریب میں اے او سی جے اینڈ کے اور لداخ ایئر وائس مارشل پی کے ووہرا ، اے او سی ایئر فورس سٹیشن جموں ایئر کموڈور ایس ایس راوت،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا،سٹیٹ الیکشن کمیشن جموں وکشمیربی آر شرما، آئی اے ایف کے سینئر افسر، سول اور پولیس اِنتظامیہ اور فوج نے شرکت کی۔چیئر مین ڈی ڈی سی جمون بھارت بھوشن ، یوایل بی اور پی آر آئی کے نمائندے ، ممتاز شہری اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے صحیح کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں/میر واعظ مولوی عمر فاروق

Next Post

منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS