کھیل کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بٹھناگر
جموںانفولفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج کہا کہ کھیل کھلاڑیوں میں نظم و ضبط اور لگن پیدا کرتے ہیں اور فرد کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ وزیر نے ان خیالات کا اظہار یہاں کے سی پبلک اسکول میں KC Sportathon 2022 کی اختتامی تقریب کے دوران کیا ۔ اسکولی بچوں ، کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کا زبردست ہنر ہے اور حکومت یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل بنانے کیلئے قابل ذکر پیش رفت کر رہی ہے ۔ مشیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پچھلے تین برسوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قابل قیادت میں یہاں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو از سر نو بنایا ہے اور یو ٹی کے ہر کونے میں آرٹ کھیلوں کی سہولیات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہاں کھیلوں کو اولین ترجیح دی ہے اور اس سمت میں یہاں کے نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے یہاں بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مشیر بٹھناگر نے کے سی اسپورٹس کلب کا بھی چکر لگایا اور وہاں دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے کے سی اسپورٹس کلب کی انتظامیہ کو سراہا ۔ بعد ازاں مشیر نے مختلف کیٹگریز کے فاتح طلبا میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔ ہفتے تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ کے دوران مختلف کیٹیگریز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ اختتامی تقریب کے دوران مشیر بٹھناگر نے کھیلو انڈیا جونئیر خواتین کی تیراکی سیریز میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے منعقد کئے جانے والے قومی کوچنگ کیمپ میں ان کے انتخاب کیلئے انسٹی ٹیوٹ کو گریڈ 6 کی ونشیکا گوسائن کو اسکالرشپ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ۔ اختتامی اجلاس میں کے سی ایجوکیشنل سوسائٹی کے چئیر مین راجو چدھری ، منیجنگ ڈائریکٹر آرتی چودھری ، وائس چئیر مین ارجن چودھری ، سکول کے پرنسپل امریندر کمار مشرا ، طلباءاور دیگر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔






