Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی ڈیجیٹل تبدیلی پر مبنی کافی ٹیبل بُک’سمن وے‘ جاری کی

by Indian Times
23/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک کافی ٹیبل بُک ’سمن وے‘ جاری کیا جس میں جموں و کشمیر کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو اُجاگر کیا گیا ہے اور بھاسکراچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی ۔ این) کی جانب سے جموں و کشمیر میں انجام دئیے گئے اہم منصوبوں اور تکنیکی خدمات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔اس رسم رونمائی تقریب میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ستیش شرما،وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو،وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی واطلاعات ایم راجو،سیکرٹری آئی ٹی پیوش سنگلا، سپیشل ڈائریکٹر بی آئی ایس اے جی ۔ این،سیکرٹری سکولی تعلیم،سی اِی او جے کے اِی جی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے بی آئی ایس اے جی ۔این کی ستائش کی کہ اس اِدارے نے جموں و کشمیر میں حکمرانی سے متعلق پیچیدہ مسائل کے لئے عملی اور جدید حل تیار کئے ہیں جن میں سے کئی حل جموں و کشمیر سے باہر بھی قابلِ اطلاق ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی منفرد جغرافیہ اور موسمی حالات ڈیجیٹائزیشن کی طرف مضبوط قدم بڑھانے کی ضرورت ظاہر کرتے ہیںکیوں کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے عوامی خدمات یکساں طور پر کسی بھی مقام پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا،” حکمرانی اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک ہی معیار کی خدمات حاصل ہوں، چاہے وہ دُور دراز علاقوں میں رہتے ہوں یا کام کرتے ہوں۔“وزیر اعلیٰ نے ’سمن وے‘کو اس تعاون کا ایک جامع تصویر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشاعت اس بات کا مجموعی جائزہ پیش کرتی ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی پر مبنی اَقدامات نے اِنتظامی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں مدد کی ہے۔اُنہوں نے ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس اے جی ۔ این اور ان کی پوری ٹیم کی مسلسل کاوشوں پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ’سمن وے ‘ آئندہ کئی ایسی اشاعتوں میں پہلی ثابت ہوگی جو مستقبل کے منصوبوں اور اہم سنگ میلوں کو دستاویزی شکل دیں گی کیوں کہ جموں و کشمیر کی حکومت آنے والے مہینوں اور برسوں میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عالمی طاقتیں اب عالمگیر ہونے کے قابل نہیں ، یہ تسلیم کرنا ضروری /جئے شنکر

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے جموں میں متعدد وفودو اَفراد سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے جموں میں متعدد وفودو اَفراد سے ملاقات کی

نائب وزیر اعلیٰ نے جموں میں متعدد وفودو اَفراد سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS