Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

طلعت پرویز نے سملر بانڈی پورہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
24/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ 23 جنوری /کمشنر آف انکوائریز جموں و کشمیر طلعت پرویز روہیلہ نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سملر میں ایک عوامی دربار اور شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی جس میں انہوں نے شکایات سُنیں اور لوگوں کو درپیش مسائل کا جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بھٹ ، وائس چئیر پرسن کوثر شفیق ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ، ڈی ڈی سی اربن ، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ اور تمام لائن محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ عوامی دربار میں سول سوسائٹی کے ارکان ، مقامی لوگوں اور نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی زبردست شرکت دیکھی گئی جنہوں نے کمشنر کو مختلف ترقیاتی اور انہیں درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈی ڈی سی اربن نے اس موقع پر اربن بلاک کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا اور مطالبات کا تفصیلی چارٹر بھی پیش کیا ۔ مختلف وفود کے نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے دیگر مطالبات میں گرلز ہائی سکول ، ڈگری کالج ، رسیونگ اسٹیشن ، پی ایم اے وائی کے تحت زیر التوا مقدمات کو نمٹانا شامل ہیں ۔ ڈویژن کے کچھ علاقوں کو سیاحت کے نقشے پر لانے کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کمشنر نے اس معاملے کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔ اور باقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔ کمشنر نے خطے میں مجموعی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ یو ٹی میں اچھی حکمرانی کے ایل جی کے پسندیدہ ہدف کو جاری رکھیں ۔ قبل ازیں کمشنر نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے فلاحی اور آمدنی پیدا کرنے والی اسکیموں سے متعلق مختلف استفادہ کنندگان کو اتھارٹی اور منظوری کے خطوط بھی حوالے کئے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت نے ہندواڑہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

Next Post

شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کا کیا انعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کا کیا انعقاد

شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کا کیا انعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS