Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے: منوج سنہا

by Indian Times
24/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے: منوج سنہا
جموں 23/ جون /یو این آئی/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز کہا کہ یونین ٹریٹری میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی امر ناتھ جی یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو کشتواڑ میں فلم تھیٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں فلمی سیاحت کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں اور یہ کہ فلم تھیٹر کے قیام سے مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ فلم پالیسی جیسے اہم اقدامات، مختلف اضلاع میں سنیما ہال کھولنے سے یونین ٹریٹری میں ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام تشکیل پائے گا۔انہوں نے کہا: ‘ آج جموں وکشمیر فلم سازوں کے لئے سب سے پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور گزشتہ سال زائد از تین سو فلمیں اور ویب سیریز یہاں پر شوٹ کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ فلم سازی سے مقامی نوجوانوں کو بھی مواقعے فراہم ہونگے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جولائی کے مہینے میں مزید تین سنیماہال کھولے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سینما ہال نوجوانوں کے لئے معلومات اور خیالات کے تبادلے کا مرکز بھی بنیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ان کی مجموعی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے پوری طرح پر عزم ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسے جی 20 سربراہی اجلاس کی طرح کامیاب بنائیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے آئی یوایس ٹی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے آئی یوایس ٹی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا

لیفٹنٹ گورنر نے آئی یوایس ٹی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS