نئی دلی// وزیر اعظم کی ہدایت پر جی ا ی ایم یعنی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کا ایک جائزہ اجلاس کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں آج منعقد ہوا۔ 50 سے زیادہ مرکزی حکومت کے خریدار، وزارتوں اور سی پی ایس ایز کو خریداروں کی فیڈبیک حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔جناب گوئل نے مختلف خریدار تنظیموں کی جانب سے جی ای ایم کے توسط سے اپنی خریداری میں اضافہ کرنے کی کوششوں کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نے 15 اگست 2022 تک جی ای ایم کے ذریعے 75 فیصد سرکاری خریداری اور موجودہ مالی سال کے اختتام تک جی ای ایم کے ذریعے 100 فیصد سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ جی ای ایم سرکاری خریداری کے اعداد وشمار پر کڑی نظر رکھنے اور ایڈوانس اینالیٹکس اور اے آئی ایم ایل پر مبنی اس کا استعمال کرتے ہوئے، کسی بھی طرح کے انحرافی رویے کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے کسی بھی منحرف رویے کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جاسکے۔وزیر موصوف نے اس تاثر کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ سرکاری خریداری بدعنوانی کا ایک ذریعہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جی ای ایم نے عوامی خریداری کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جی ای ایم، تمام شراکت داروں کے ساتھ اپنی مصروفیات کو جاری رکھے گا اور پیشرفت کرتے ہوئے سرکاری خریداری میں آسانی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جی ای ایم کو دوسرے سرکاری نظاموں کے خلاف بینچ مارک کرنے کے بجائے قرضے کے لحاظ سے بہترین بنانے کے ساتھ بینچ مارک کیا جائے۔
جناب گوئل نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جی ای ایم میں جس طرح کا اعداد وشمار تیار کیا جارہا ہے اس سے یقینی طور پر حکومت کو سرکاری خریداری میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک ہی پورٹل کے ذریعے مانگ کے یکجا ہونے سے حکومت کے لیے بھی خریداری کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اجتماعی دانشمندی اور تمام شراکت داروں کی اجتماعی کاوشوں سے ، جی ای ایم دنیا میں سرکاری خریداری کے لیے سب سے بڑا بازار بن سکتا ہے۔
جائزہ میٹنگ کے دوران، خریدکنندگان کو گذشتہ ایک سال میں جی ای ایم کے متعلق تعمیلی نئی خصوصیات اور افعال کے بارے میں نیز مستقبل قریب میں منصوبہ بند پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ پورٹل پر مزید بہتری کے لیے خرید کنندگان کے سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کا حل نکالا گیا یا ان کا نوٹس لیا گیا۔ خرید کنندگان کی بڑی تعداد میں سرکاری خریداری کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے، جی ای ایم کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے۔






