Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہندی کے فروغ کیلئے سمیتی کی کوششیں قابل سراہنا /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
24/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….انفو…لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ٹیگور ہال سرینگر میں وڈیز ہندی شکشا سمیتی کے زیر اہتمام ایک پروگرام بعنوان ” ہندی رنگ منچ۔ ہماری بھاشا ، ہماری پہچان “ کے دوران نوجوانوں سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر میں سرکاری زبان ہندی کے فروغ کیلئے وڈیزہندی شکشا سمیتی کی قابل ذکر کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 75 برسوں میں ہندی وی زبان بن گئی ہے جو ملک اور ہماری مشترکہ ثقافت کو جوڑتی ہے ۔ آزادی کی جدو جہد کے دوران ہندی زبان کو پورے ملک کے جذبات کا تبادلہ کرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندی نہ صرف مواصلات کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہندوستانیوں کیلئے فخر ، سالمیت ، اتحاد اور شناخت کی علامت بھی ہے ۔ اس نے اپنے تنوع کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے مین ایک بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہندی اور ملک کی دیگر زبانوں کے مابین ہم آہنگی ہونی چاہئیے ۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر لسانی ملک ہے جہاں 453 زبانیں سرکاری طور پر بولی جاتی ہیں اور ان 453 زبانوں میں ہندی 140 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے جڑنے والا لنک رہا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ لسانی ہم آہنگی برقرار رکھیں اور دوسری زبانوں کو سیکھیں اور ان کا احترام کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہندی کے ساتھ ہمیں اپنی تمام زبانوں پر فخر کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مادری زبان کے علاوہ ہمیں دوسری زبانیں بھی سیکھنی چاہئیں اور ان زبانوں کے ثقافتی اور ادبی ورثے کو بھی پھیلانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آزادی پسند جنگجوو¿ں ، پالیسی سازوں کیلئے ہندی کو قومج کی شناخت سے منسلک کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہندی کو ہم آہنگی کے دھاگے کے طور پر دیکھا اور اس نے ہمارے ثقافتی ورثے میں موجود تنوع کو مزید تقویت بخشی ہے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لسانی ورثے کو فروغ دینے کیلئے محکمہ ثقافت اور جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ثقافت ، پرم ویر چکر وصول کنندہ ( اعزازی کپتان ) یوگندر یادو ، ایم ڈی اینڈ سی ای او جے اینڈ کے بینک ، ڈپٹی کمشنر کے وی ایس جموں ، قومی صدر وڈیز ہندی شکشا سمتی ، سینئر عہدیدار ، ممتاز ادبی شخصیات ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے بڈگام میں ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

Next Post

وزیر اعلیٰ نے طلباءکو جموں میں ٹی ای ڈی ایکس ایونٹ میں حدود سے آگے بڑھنے اور حدود سے باہر کی تلاش کرنے کی تاکید کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے طلباءکو جموں میں ٹی ای ڈی ایکس ایونٹ میں حدود سے آگے بڑھنے اور حدود سے باہر کی تلاش کرنے کی تاکید کی

وزیر اعلیٰ نے طلباءکو جموں میں ٹی ای ڈی ایکس ایونٹ میں حدود سے آگے بڑھنے اور حدود سے باہر کی تلاش کرنے کی تاکید کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS