Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نے کالا کوٹ میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کی صدارت کی

by Indian Times
25/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری 24 جنوری /شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کی ایک سرشار کوشش کے تحت پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) مسٹر راجیش پرساد نے راجوری ضلع کے کالا کوٹ بلاک میں ایک پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کی صدارت کی ۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنا تھا ۔ تقریب کے دوران جن مسائل پر روشنی ڈالی گئی ان میں بجلی کی بار بار کٹوتی ، مختلف بستیوں میں ٹرانسفارمرز کی ضرورت ، کالا کوٹ ہسپتال میں عملے کی کمی ، ٹھیکیداروں کے زیر التوا ادائیگیاں ، بجلی کے ناکافی کھمبے اور پی ایم اے وائی گھروں کے نئے کنکشن شامل ہیں ۔ اس دوران اہل افراد کو بی پی ایل راشن کارڈجاری کرنے ، پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای میں کنٹریکچول عملے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور راجوری ضلع میں تتا پانی کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے بارے میں خدشات کو ظاہر کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے راجوری کے باشندوں کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، سرکاری افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی ضروریات کیلئے قابل رسائی اور جوابدہ رہیں ۔ انہوں نے راجوری کے شہریوں کی ترقی اور بہبود کیلئے حکومت کی غیر متزلزل لگن پر زور دیا ۔ کیمپ کے دوران مسٹر راجیش پرساد نے مکینوں کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات پر غور کیا جائے گا اور انہیں موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے مناسب کارروائی کی جائے گی ۔ تقریب کے دوران موجود دیگر لوگوں میں ڈی ڈی سی ممبر کالا کوٹ انیتا ٹھاکر ، ڈی ڈی سی ممبر دھانگری رامیشور سنگھ ، اے ڈی سی کالا کوٹ کرشن لال ، سی پی او محمد خورشید ، ڈی ایم او نصیب بجرنگ ، ڈی پی او عاقل نوید اور متعلقہ عہدیدار شامل تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس سربرا نے اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

سرمد حفیظ نے شوپیاں میں عوامی اور وِکست بھارت سنکلپ تقریب کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سرمد حفیظ نے شوپیاں میں عوامی اور وِکست بھارت سنکلپ تقریب کی صدارت کی

سرمد حفیظ نے شوپیاں میں عوامی اور وِکست بھارت سنکلپ تقریب کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS